ایم اے سلام

ملک بھر میں کورونا وائرس کا اثر ہر جگہ اور ہر مقام پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے میں اس کے اثرات اب بالی ووڈ انڈسٹری پر بھی پڑتے دیکھے جارہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ فلم انڈسٹری سے جڑے تمام تنظیموں نے ایک اجلاس پچھلے دنوں طلب کیا اور اس میں 31 مارچ تک تمام فلموں کی شوٹنگس کو روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی موسٹ اویٹیڈ فلم ”گنگوبائی کھٹیا واڑی“ کی شوٹنگ شروع ہوگئی تھی لیکن اسے بند کرنا پڑا ہے۔

 فلم میں عالیہ بھٹ لیڈ رول میں ہے۔ فلموں کے لئے بالی ووڈ میں سنجے لیلا بھنسالی عالیشان سیٹس بنانے کے لئے مشہور ہیں اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ اسے پرسنل ہینڈل کرتے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ”گنگو بائی کٹھیا واڑی“ کے لئے ایسا ہی کمال کاسٹ بنایا گیا ہے اور اس بار بھی کڑی محنت کی ہے جہاں فلم کا سیٹ لگا ہے۔

اگر آپ اندر کی لک دیکھیں گے تو آپ 1950 اور 1960 کے دہے میں پہنچ جائیں گے۔ ہم آپ کے یہاں کچھ تصویریں دکھائیں گے جس سے آپ سمجھ سکتے ہیں۔ فلم گنگوبائی کٹھیا واڑی کے سیٹ کا نظارہ دیکھتے ہی آپ ایک الگ دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔ 50 اور 60 کے دہے کے زمانے کے سیٹ سنجے لیلا بھنسالی نے اتنی خوبصورتی سے کریٹ کیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے آپ ٹائم مشین کے ذریعہ ایک الگ دنیا میں پہنچ گئے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے سیٹ پر 1960 کے زمانے کے دو سنیما ہال بھی بنائے ہیں۔ دور دور تک وہی منظر دکھائی دے رہا ہے ان تھیٹرس پر راج کپور کی فلم جس دیش میں گنگا بہتی ہے کا پوسٹر لگاتھا اور وحیدہ رحمان کی فلم پیاسا کا پوسٹر بھی لگایا گیا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: