ایم اے سلام

چین میں تقریباً تین ماہ پہلے دستک دینے کے بعد اب دنیا بھر میں جان لیوا روپ اختیار کرچکے کورونا وائرس دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کی جان لے چکا ہے اور سارے عالم میں لاکھوں لوگ اس سے متاثر بھی بتائے جارہے ہیں۔ کورونا وائرس کے دن بہ دن بڑھتے خطرہ کی وجہ زندگی جیسے اکسا سی گئی ہے۔ ملک میں بھی اس سے کئی لوگ متاثر بتائے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ ایکٹریس ملیکا شراوت نے اب کورونا وائرس سے بیدار رہنے کو کہا ہے۔ ملیکا شراوت اپنے گلیمر انداز کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ایسے میں بالی ووڈ سلیبس جہاں کورونا کو لیکر حفاظت اور احتیاط برت رہے ہیں ملیکا نے بھی کہا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملیکا کی یہ ملیکا کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔

ملیکا نے ایک بہت ہی گلیمر فوٹو شیر کرکے لوگوں سے کورونا پر ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ #coronavirus#corona out break# covid-19 ملیکا شراوت کا یہ انداز سوشل میڈیا پر چھاگیا ہے۔ لوگ اس ایکٹریس کو اس پوسٹ پر طرح طرح کے کمنٹ کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا ہے۔ ملیکا شراوت ہندی فلموں کی اداکارہ اور سابق ماڈل ہے وہ اپنے بولڈ انداز کے لئے بالی ووڈ میں جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی سے کی جس میں وہ مشہور اداکاروں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے ساتھ دکھائی دیں۔ ان کے فلمی کیریئر کی شروعات فلم ”جینا صرف میرے لئے“ میں ایک چھوٹے سے کردار سے ہوئی اس کے بعد آئی ان کی فلمیں ”خواہش“ اور ”مرڈر“ سے وہ خبروں میں اگئیں۔ لیکن ان کا کیریئر کچھ طویل نہیں چلا۔ انہوں نے ایک ہالی ووڈ فلم بھی کی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: