ایم اے سلام

ساوتھ سے لیکر بالی ووڈ تک میں اپنی ایکٹنگ سے فائنس کو دیوانہ کرنے والی کاجل اگروال سے بھلا کون واقف نہیں ہے۔ کاجل کسی فلم کو لیکر نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو لیکر خبروں میں ہے۔ دراصل ایک خبر کے مطابق ایکٹریس ان دنوں کسی کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ ان کے ٹینس آئیکان لینڈرپیس کے ساتھ افیر کی خبریں بالی ووڈ کے گلیاروں میں چھائی ہوئی ہیں۔ یہ خبر ہر کسی کو چونکانے والی ہے۔ خبر کے مطابق فی الحال دونوں ایک دوسرے کو اچھے سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد ہی دونوں اپنے رشتہ کو آگے بڑھالیں گے حالانکہ کاجل نے اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کے بارے میں کچھ بھی بولنے سے منع کردیا ہے۔ ایکٹریس نے کہا ہے کہ میں جلد ہی اپنی شادی کا اعلان کروں گی۔ کاجل نے حال ہی میں کہا ہے کہ بہت ساری چیزیں ہیں لیکن میرے حساب سے سب سے اہم ہے کہ اسے کیرنگ اور مجھے لیکر کافی فکرمند ہونا چاہئے۔ لینڈر پہلے سے شادی شدہ ہیں ۔

اور ان کا طلاق ہوچکا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کاجل ایکٹر کمل ہاسن کے ساتھ فلم ”انڈین 2“ میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم 1996 میں آئی فلم ”انڈین“ کا سیکویل ہے۔ کاجل اگروال کو ساتھ کی نمبر ون اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تلگو، تمل اور کنڑ کی کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ 34 سالہ کاجل اگروال کا تعلق ممبئی سے ہے وہ ایک کامیاب ماڈل، سنگر اور ایکٹریس ہیں۔ انہوں نے سال 2004 میں بالی ووڈ فلم ”کیوں ہو گیا نا“ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی لیکن سال 2011 میں ریلیز ہوئی اجئے دیوگن اسٹار فلم سنگھم سے انہیں بہترین پہچان ملی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: