ایم اے سلام

بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار کی فلم ”پرتھوی راج“ اس وقت خبروں میں ہے اور اس کی شوٹنگ جئے پور میں چل رہی تھی۔ فلم کو لیکر کرنی سینا نے اعتراض کیا ہے جس کی وجہ فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ کرنی سینا کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحریر میں تیقن دیا جائے کہ فلم میں تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی جس وقت فلم کی شوٹنگ کو روکا گیا۔ اس وقت اکشے کمار وہاں پر موجود نہیں تھے۔ بتاتے چلیں کہ سال 2017 میں بھی کرنی سینا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت“ کو لیکر احتجاج کیا تھا۔

اس دوران فلم کو لیکر اتنا احتجاج ہوا کہ میکر کو فلم کا نام ”پدماوتی“ سے تبدیل کرکے ”بدماوت“ کرنا پڑا تھا۔ یہاں تک کہ فلم کے سیٹ پر ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مارپیٹ بھی ہوئی تھی۔ بتاتے چلیں کہ فلم میں اکشے کمار پرتھوی راج چوہان کا کردار نبھا رہے ہیں۔ تاریخ کے مطابق پرتھوی راج چوہان کی پیدائش 1168 میں ہوئی تھی۔ وہ اجمیر کے راجہ کے فرزند تھے۔

پرتھوی راج نے 13 سال کی عمر میں اجمیر کی راج گدی کو سنبھالا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کرنی سینا کے صدر مہی پال سنگھ مکرانہ نے کہا کہ فلم کے ڈائرکٹر چاند پرکاش کے ساتھ ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ انہیں بتادیا گیا ہےکہ تاریخی واقعات سے کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈائرکٹر نے کرنی سینا کو تیقن دیا کہ فلم میں کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی بلکہ وہی بتایا جائے گا جو تاریخ میں لکھا اور بیان کیا گیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: