ایم اے سلام

کورونا وائرس کا اثر اب بالی ووڈ ستاروں کی زندگی پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل کورونا وائرس کی وجہ ورون دھون اور نتاشا دلال اور رچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تاریخیں بھی آگے بڑھا دی گئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی اسی سال گرمیوں کے موسم میں ہونی تھی، لیکن اب شادی کو نومبر تک آگے بڑھا دیا گیا ہے تو وہیں رچاچڈھا اور علی فضل کی شادی جو اپریل میں ہونیوالی تھی۔

اسے بھی ٹال دیا گیا ہے ورون دھون اور نتاشا دلال سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے ان کی شادی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے شادی کو نومبر تک ٹالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شادی کو تھائی لینڈ میں رکھنے کا ارادہ کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد جودھ پور میں فیشن ویڈنگ کا پلان بنایا گیا ہے اس کے بعد ممبئی میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا وہیں رچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی بات کریں تو دونوں نے اپنی شادی کی تاریخ اپریل میں طے کی تھی۔

لیکن ذرائع نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی کو آگے بڑھا دیا گیا ہے کیونکہ کئی مہمان بیرون ممالک سے بھی آنے والے ہیں شادی دلی میں ہونے والی ہے اس لئے کورونا وائرس کے سبب اسے آگے بڑھا دیا گیا ہے اس بارے میں ذرائع نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے کئی مہمان امریکہ، یوروپ اور بھی کئی ممالک سے آنے والے ہیں۔ اس جوڑے نے دلی میں ہی شادی کرنے کے بارے میں سوچا تھا لیکن موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے انہوں نے شادی کو سال کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: