ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر ایشمان کھرانہ نے لاک ڈاون کے دوران لوگوں کی بھیڑ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ لاک ڈاون کا عمل نہ کرنے والوں لوگوں سے ایشمان نے گھر میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایشمان نے کہا لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ یہ دیکھ کر من پریشان ہے۔ ایشمان کھرانہ نے آگے لکھا ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھ کر یا ان کے ویڈیوز دیکھ کر پریشانی ہو رہی ہے۔

ہندوستان میں لگاتار بڑھتے معاملے کے درمیان لوگوں کی یہ لاپرواہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ہمیں بیحد ذمہ دار ہوکر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔ میری اپنے ہم وطنوں سے اپیل ہےہ کہ وہ اس طرح کی غلطی کرکے اپنی زندگی کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔ بتادیں کہ لاک ڈاون کے درمیان دلی سے لگاتار مزدور پیدل ہی اپنے گھر کی جانب نکل رہے ہیں۔

وہیں کورونا وائرس پھیلنے کے درمیان لاک ڈاون کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کو لیکر دلی میں تقریباً 4 ہزار لوگوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ بتادیں کہ فلم گلابو سیتابو میں سوپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ایشمان کھرانہ اسکرین شیر کرتے نظر آئیں گے۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 21 دن کے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا۔ ایشمان کھرانہ جو لگاتار ہٹ فلمیں دیتے آرہے ہیں پھر ایک بار عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے لئے اور اپنے افراد خاندان کی زندگیوں کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ یہ صبر آزما گھڑی میں اپنے آپ کو قابو میں رکھیں یہ برا وقت ہے تھوڑی سی آزمائش کے بعد گذر جائے گا۔ ہمیں پوری سنجیدگی کے ساتھ اس لاک ڈاون کی اپیل پر عمل کرنا چاہئے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: