ایم اے سلام

اسٹار پلس پر کومولیکا کا کردار نبھا کر ملک بھر میں مشہور ہوئیں اوروشی ڈھولکیہ نے حال ہی میں ایک لکژری کار بھی خریدیں ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ایک ریگیولر کار ہے۔ ممبئی میں ہر دوسرے شخص کے پاس یہ کار ہے۔ میں نے تو اس بارے میں پوسٹ بھی نہیں کیا تھا وہ تو میرا بیٹا تھا جس نے مجھے مبارکباد دی تھی۔ اس دوران وہ شہر میں نہیں تھا۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس کار کو لیکر اتنا کیوں ہنگامہ مچا ہے۔

 اوروشی نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے انٹرٹینمنٹ بزنس میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاں وہ لوگ اس فیلڈ میں آنا چاہتے ہیں۔ ایک ماں کے طور پر میں انہیں بہت پیار کرتی ہوں اور ان کے اچھے کی دعا کرتی ہوں۔ اب آگے دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ وہ لوگ کتنا آگے جاتے ہیں کیونکہ انہیں خود کو کافی پیش کرنا ہوگا۔

انہیں کڑی محنت کرنی پڑی گی۔ ان کے لئے تھالی میں سجا کر کچھ بھی نہیں آئے گا۔ واضح رہے کہ اوروشی کی زندگی جدوجہد سے بھری رہی ہے۔ اوروشی نے بہت کم عمر میں شادی کرلی تھی۔ جب انہوں نے شادی کی ان کی عمر صرف 16 سال کی تھی۔ انہیں پہلے شوہر سے ایک لڑکا ساگر ڈھولکیہ، اور شرتی ڈھولکیہ ہیں۔ انہیں بہترین نگیٹیو کردار کے لئے ایوارڈ بھی دیا گیا۔ انہوں نے کوئین اراوتی کا کردار چندراکانتا میں نبھایا تھا۔ اوروشی بگ باس 6 کی ونر بھی رہیں۔ انہوں نے دیکھ بھائی دیکھ، گھر ایک مندر، کبھی سوتن کبھی سہیلی، کہیں تو ہوگا جیسے ٹی وی سیریلس کئے۔ اوروشی نے فلموں میں بھی اپنی قسمت آزمائی لیکن ”بابل“ اور عزت، جیسی دو فلمیں ہی کرپائیں۔ اوروشی کو خاتون ناظرین نگیٹیو کرداروں کے باوجود بھی خوب پسند کرتے ہیں۔ وہ ٹی وی ناظرین کی پسندیدہ اداکارہ ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: