ایم اے سلام

کورونا وائرس کے قہر سے اب پورا ملک متاثر ہے۔ ایسے میں ملک و بیرون ملک میں رہنے والے اس سے نکلنے کے لئے مدد بھی کررہا ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے سلیبرٹیز اس مرض سے متاثرین کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ ایسے میں کئی سلیبرٹیز مالی امداد دینے لگے ہیں۔ ایسے میں کئی سیلبس نے امداد کے لئے آگے آئے ہیں۔ اسی کڑی میں اب تلگو فلموں کے سوپر اسٹار پربھاس کا نام بھی چڑ گیا ہے۔ اس کی اطلاع پربھاس ٹوئٹر اکاونٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔ ایکٹر پربھاس نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے 4 کروڑ روپیوں کی امداد دی ہے۔

پربھاس نے 26 مارچ کو 3 کروڑ روپی وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور 50-50 لاکھ روپے آندھرا پردیش اور تلنگانہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دیئے ہیں۔ اس سے قبل پون کلیان، چرنجیوی، رجنی کانت اور نتن جیسے اسٹارس نے سوشل میڈیا پر فنڈز دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ پربھاس نے اب تک سیلبس کی جانب سے مالی امداد دی ہے۔

پون کلیان نے 2 کروڑ، ان کے بھتیجے رام چرن نے 70 لاکھ روپے ان کے والد سوپر اسٹار چرنجیوی نے ایک کروڑ روپے اور نوجوان سوپر اسٹار مہیش بابو نے ایک کروڑ کورونا متاثرین کی امداد میں دیئے ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس سے متاثرین کے لئے بالی ووڈ سلیبرٹیز بھی آگے آرہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ملی اطلاع کے مطابق بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی جو ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ہر گھڑی اور ہر وقت آگے آتے ہیں ایسے میں اب اکشے کمار نے کورونا وائرس امدادی فنڈ میں 25 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کئی ادکار اور اداکارئیں سامنے آرہے ہی اور توقع کی جارہی ہے کہ اس امدادی فنڈ میں اور بھی مالی امداد دینے کی توقع ہے اور بہت جلد یہ امداد بھی فنڈز کے طور پر جمع ہونے کی توقع ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: