ایم اے سلام

کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے پوری دنیا ایکجا ہوگئی ہے۔ اس وائرس کے بڑھتے معاملے کے درمیان عام آدمیوں سے لیکر خاص لوگ تک لاک ڈاون سے متفق ہیں۔ اس دوران ساوتھ کے سوپر اسٹار نے بڑا دل دکھاتے ہوئے اپنی تجوریاں کھول دی ہیں۔ متاثرین کے علاج کے لئے وہ بڑی رقمی امداد دی ہے۔ تلگو اسٹار الو ارجن نے 1.25 کروڑ روپے امداد میں دیتے ہیں۔

 سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی تمام لوگوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ الوارجن نے انسٹا گرام ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعہ اپنی اس مدد کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا COVID-19 نے کئی زندگیوں کو روک کر رکھ دیا ہے۔ تلنگانہ اور کیرالا کے لوگوں کے لئے 1.25 کروڑ روپے کی امداد کررہا ہوں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ ہم ملکر لڑنے اور اس وائرس کو جلد ہی ختم کردیں گے۔

الوارجن نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ”نمستے میں الوارجن ہوں COVID-19 کی آندھی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہماری دنیا بدل دی ہے، لیکن اس وقت بھی ہمارے ڈاکٹرس، جوان، پولیس عہدیدار اور بہت سے دوسرے سیکٹرس کے لوگوں نے سماج کے لئے اہم کردار نبھایا ہے۔ ان سبھی سے سیکھ کر میں بھی ایک چھوٹا سا کام کررہا ہوں۔ ایکٹر نے آگے کہا کہ پوری ہمدردی کے ساتھ میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے تلنگانہ اور کیرالا کے لوگوں کے لئے دینا چاہتا ہوں۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ اس وائرس سے بچنے کا صرفایک ہی طریقہ ہے کہ ہم گھروں میں رہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ہم ایک ساتھ ملکر اس کا خاتمہ کریں گے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: