ایم اے سلام

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ ایسے میں سلیبرٹیز کو بھی گھر پر ہی رہنا پڑ رہا ہے۔ بالی ووڈ سلیبس سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گذاررہے ہیں۔ اس دوران دشا پٹانی نے اپنی ایک بولڈ فوٹو شیر کی ہے جس کی وجہ انہیں جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔ دراصل دشا پٹانی نے لاک ڈاون کے چلتے اپنی ایک پرانی گلیمرس تصویر شیر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر بکنی بانڈ کے لئے یہ فوٹو شوٹ کے دوران کی ہے۔ تصویر میں دشا کافی بولڈ نظر آرہی ہے۔ کئی لوگوں کو ایکٹریس کی یہ فوٹو پسند آرہی ہے تو کئی یوزرس انہیں جم کر ٹرول کررہے ہیں۔

 ایک یوزر نے دشا کی فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ماسک تو لگالے دیدی، دوسرے یوزر نے لکھا شرم بیچ دی کیا۔ ایک اور یوزر نے لکھا کے لوگوں نے برہنگی پھیلا رکھی ہے۔ وہیں ایک اور نے لکھا اوپر والے سے نہیں تو کورونا ہی سے ڈرلو۔ اس طرح دشا کی فوٹو پر کمنٹس کئے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے دشا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیر کیا تھا۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دشا اور کرشنا دونوں ہی ایک مشہور شخصیت کی نقل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کچھ لڑکیاں لڑکوں سے پوچھتی ہیں کہ کیا یہ آپ کی غلطی ہے۔ بتادیں کہ دشا پٹانی کی اگلی فلم کا نام ”رادھے یوور موسٹ وانٹیڈ بھائی“ ہے۔ اس میں وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ کورونا وائرس کی وجہ فی الحال فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان گھر سے فلم کے پوسٹ پروڈکشن کا کام دیکھ رہے ہیں۔ ابھی کہا نہیں جاسکتا کہ یہ فلم عید کو ریلیز ہو پائے گی یا نہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: