ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس پوجا ہیگڈے کا فلمی کیریئر ان دنوں بلندیوں پر ہے اور الو ارجن کے ساتھ ”آلاوینکٹاپورم لو“ کے ذریعہ انہوں نے لگاتار دو ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے سلمان خان کے ساتھ ایک بڑا پراجکٹ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ پوجا ہیگڈے سلمان خان کے ساتھ ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ”کبھی عید کبھی دیوالی“ میں نظر آئیں گی۔ میڈیا کے ذریعہ سامنے آئی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم میں کاسٹ ہونے کے لئے پوجا ہیگڈے نے اپنی موجودہ فیس سے چار گنا فیس زیادہ مانگی ہے۔ پوجا کے اس مطالبہ کو میکرز نے مان بھی لیا ہے اور انہیں موجودہ فیس سے چار گنا زیادہ فیس دی جارہی ہے۔

ایک ذرائع کے مطابق انٹرٹینمنٹ مارکٹ کامیابی کے بھروسہ چلتا ہے اور اگر کامیابی کے بعد اگر ایکٹرس فیس بڑھاسکتے ہیں تو اداکارائیں کیوں نہیں پوجا کی اگلی فلم باہوبلی اسٹار پربھاس کے ساتھ ہے جس کا نام ”جان“ ہے اس فلم کی شوٹنگ پچھلے کچھ دنوں سے جارجیہ میں چل رہی تھی جو کہ اب ختم ہوچکی ہے اور پوجا جلد ہی انڈیا لوٹ آئیں گی۔ واضح ہو کہ پوجا ہیگڈے نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کی شروعات کی۔

انہیں سال 2010 میں مس یونیورس کے لئے سکنڈ رنر کا خطاب جیتا اور تمل فلم موگا موڈی سے اپنے کیریئر کی شروعات کی اس کے بعد انہوں نے سال 2014 میں دو تلگو فلمیں کی 2016 میں ان کی ریتک روشن کے ساتھ مہنجودارو ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔ پچھلے سال ان کی ہاوز فلم ریلیز ہوئی جو کامیاب رہی اسی سال ان کی ”الاویکنٹاپورم لو“ نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی۔ فی الحال وہ ”موسٹ الیجیبل بیچلر اور ”جان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: