ایم اے سلام

چھوٹی پردے کی سنسکاری بہو حنا خان بگ باس سیزن 11 کے دوران گھر کی سب سے متنازعہ کانٹنٹ میں سے ایک تھیں۔ ایک بار حنا خان نے ساوتھ کی اداکاروں کو لے کر ایسا بیان دیا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اس دوران ایکٹریس ہنسیکا موتوانی نے انہیں کرارا جواب دیا تھا۔ دراصل حنا بگ باس کے گھر والوں کے ساتھ مل کر ساوتھ فلم انڈسٹری کے اپنے تجربہ کو شیر کررہی تھیں۔ باتوں ہی باتوں میں حنا نے کہا تھا کہ ان کے پاس کئی ساوتھ کی فلموں کے آفر تھے لیکن انہوں نے صرف اس وجہ سے ٹھکرا دیا کیونکہ انہیں وزن بڑھانے کو کہا گیا تھا۔

حنا نے یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ ساوتھ میں موٹی تازی ایکٹریسوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ ساوتھ میکز ہیروئین کی ساڑی میں پیٹ کے پاس لٹکی ہوئی چکنائی (موٹاپا) دکھنا پسند کرتے ہیں۔ حنا کے اس بیان کے بعد انہیں ساوتھ فلم انڈسٹری کی کئی ہیروئنوں نے سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھ لے لیا تھا۔ حنا خان کی اس تنقید کے بعد ہنسیکا موتوانی نے حنا خان کو ٹوئٹر پر لتھاڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر انہیں آڑے ہاتھ لیتے ہوئے ہنسیکا نے لکھا شاید ٹی وی کی لاڑلی بہو کو نہیں پتہ ہے کہ بہت سے بالی ووڈ ایکٹریس ساوتھ کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کرنے کے لئے آپ کو شرم آنی چاہئے۔ ساوتھ فلم انڈسٹری اور وہاں کام کرنے والی ایکٹریسوں کے بارے میں ایسے کمنٹس سے غصہ میں آئی ہنسیکا موتوانی نے ایک کے بعد ایک تین ٹوئٹ کرکے حنا خان کو جم کر کھری کھوٹی سنائی تھی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: