ایم اے سلام

کورونا وائرس کی وجہ ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ روزانہ کی کمائی کرنے والے لوگ کافی مشکلوں کا شکار ہیں۔ ایسے میں بالی ووڈ انڈسٹری بھی اس سے متاثر ہے، حالانکہ ان مشکل کے کام کرنے کے لئے انڈسٹری کے ستارے لگاتار مدد کررہے ہیں۔ انڈسٹری کے سب سے پرانے اور مشہور اسٹوڈیو یش راج فلمس نے ڈیلی ویج ورکرس کےل ئے 1.5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یش راج اسٹوڈیو سٹینگ ڈپارٹمنٹ، لائٹنگ، جونیر آرٹسٹس، اسپاٹ بوائے جیسے ورکرس کے لئے دیڑھ کروڑ کی رقم دیگا تاکہ انہیں کوئی تکلیفیں نہ آئے۔

 اس کے لئے یش راج بینر ہزاروں ڈیلی ویج ورکرس اور ان کے افراد خاندان تک جارہا ہے۔ تاکہ ان کی ضرورتیں پوری ہو اور انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈیلی ورکرس کی مدد کے لئے پیسے سیدھے ان کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی وی سیریل اور فلم پروڈیوسر ایکتا کپور نے کہا ہے کہ وہ سال بھر تک اپنی تنخواہ نہیں لیں گی تاکہ ان کی کمپنی والے ورکرس پر لاک ڈاون کا اثر نہ پڑے۔

ایکتا جو تنخواہ نہیں لیں گی وہ تقریباً 2.5 کروڑ روپے ہے۔ ایکتا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے حالات بری طرح متاثر ہیں۔ ایسے وقت میں ہم اگر آگے بڑھنا ہے تو ایک ہی راستہ ہے۔ ساتھ ملکر آگے بڑھنے کا انہوں نے کہا کہ۔ بالاجی ٹیلی ویژن کے ڈیلی ورکرس اور ان کی بہتری اور خوشحالی کے لئے وہ یہ قدم اٹھا رہی ہیں۔ ایکتا کپور نے کہا کہ ہماری پروڈکشن کمپنیوں کو ان مزدوروں کی وجہ سے ہی یہ کامیابی ملی ہے اور ایسی صورتحال میں ہمیں فلمی مزدوروں کی پریشانیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ فلموں کے ٹکنیشنس کے لئے مختلف فلمی ستارے بھی اب اپنی بھرپور امداد کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: