ایم اے سلام

اپنی ڈبیو فلم ”اسٹوڈنٹ آف دا ایئر 2“ کی ریلیز سے پہلے اداکارہ تارا ستاریا کو تلگو ہٹ فلم ”آر ایکس 100 “ کی ری میک میں بھی کام کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ آہان شیٹی ہوں گے۔ ساجد نڈیاڈوالا نے اس فلم کے حقوق حاصل کرلئے ہیں اور یہ آخری مراحل میں ہے جون میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔

ساجد نے ایک بیان میں کہا ہمیں مرکزی کردار مل گیا ہے اور میں کہنا چاہوں گا کہ تاراواقعی میں اچھی اداکارہ ہے۔ تاراستاریہ سدھارتھ ملہوترا کی فلم ”مرجاواں“ میں بھی کام کررہی ہیں۔قارئےن کو یہ بتادیں کہ اہان شیٹی ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کے بیٹے ہیں اور یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

جون میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔ ساجد نے ایک بیان میں کہا ہمیں مرکزی کردار مل گیا ہے اور میں کہنا چاہوں گا کہ تاراواقعی میں اچھی اداکارہ ہے۔ تاراستاریہ سدھارتھ ملہوترا کی فلم ”مرجاواں“ میں بھی کام کررہی ہیں۔

 

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: