ایم اے سلام

وکرم جیت ورک جو کرنال ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں ماڈلنگ سے اپنی شروعات کی اور سال 2003 سے 2010 تک کئی پراجکٹس کئے جن میں فلم اور ٹی وی کے پروگرامس بھی شامل ہے۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ، ملیالم، پنجابی اور تلگو زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔ اب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی اچھی خاصی پہچان بنالی ہے۔

 انہوں نے دھرما پروڈکشن کے بینر پر بننے والی فلم ”ڈرائیو“ میں سشانت سنگھ راجپوت اور جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ اہم کردار نبھایا ہے۔ نٹ فلکس اوریجنل کے لئے بنائی گئی اس فلم کے بعد وہ اگلے سال ریلیز ہونے جارہی میگا بجٹ فلم ”سارا گڑی“ میں بھی ایک پاورفل رول میں نظر آئیں گے۔ وکرم جیت ورک آج فلمسازوں کے لئے ایک نیا چہرہ بن کر ابھرا ہے جو اپنے آپ میں بہت ساری صلاحیتیں بھی رکھتا ہے۔

وکرم جیت کو اور بھی فلموں کے آفرز آرہے ہیں اور لگتا ہے کہ وہ اپنی چند فلموں کی ریلیز کے بعد ہی زبردست طریقہ سے منظر عام پر آجائیں گے اور ان کی مانگ میں بھی زبردست اضافہ ہوگا۔ وکرم جیت ورک کے پاس بالی ووڈ میں اور بھی بہترین مواقع ہیں اور ان کی مناسبت سے فلمساز انہیں مختلف کرداروں میں کاسٹ کرنے کی توقع ہے۔ ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ وکرم جیت ایک ہینڈسم نوجوان ہیں۔ ایسے میں ان کا مستقبل بہت ہی تابناک ہوسکتا ہے۔ وہ بالی ووڈ ہی نہیں آنے والے دنوں میں اور بھی کئی علاقائی فلموں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: