ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون کو پچھلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت“ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کے بعد سے فائنس ان کا سلور اسکرین پر انتظار کررہے ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کئی بڑی فلموں میں کام کررہی ہیں۔ اب ان کے کھاتے میں ایک اور فلم کا نام جڑ گیا ہے۔ دیپیکا نے رنویر کو ایک ایوارڈ تقریب میں بتایا کہ انہیں ایک رومانٹک مووی آفر ہوئی ہے۔ 2020 میں دیپیکا پڈوکون میگھنا گلزار کی فلم ”چھپاک“ اور کبیر خان کی فلم ”83“ میں نظر آئیں گی۔ دیپیکا کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے لئے بے چین فائنس کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے کیونکہ اب وہ ایک اور رومانٹک مووی میں بھی کام کرنے والی ہیں۔

 دیپیکا نے اپنی اس ڈارک رومانٹک مووی کے بارے میں اشارہ بھی دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیپیکا نے کہا میں اس فلم کو اگلے سال شروع کروں گی لیکن یہ ہلکی نہیں ہے یہ الگ طرح کی رومانٹک مووی ہوگی۔شادی کے بعد دیپیکا پڈوکون کافی دنوں تک کیرے سے دور رہیں اور جب واپس ہوئیں تو انہوں نے میگھنا کی چھپاک سائن کی جو فی الحال مکمل کرلی گئی ہے۔

اسی دوران انہوں نے رنویر سنگھ اسٹار 83 کو بھی حال ہی میں مکمل کیا ہے۔ اب وہ کافی بڑے بجٹ سے بننے جارہی فلم مہابھارت میں دروپدی کے کردار کو کرنے کی رضامندی دے دی ہے۔ توقع ہے کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کا اگلے سال سے آغاز کریں گی۔ میگا اسٹار کاسٹ اس فلم میں دیپیکا کا رول کافی چیالنجنگ ہوگا۔ اس فلم کو مکمل کرتے کرتے دیپیکا پڈوکون کو 2020 گذر ہی جائے گا۔ اس کے بعد یا اس دوران وہ کونسی فلم کرتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: