ایم اے سلام

آشوتوش گواریکر کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ”پانی پت“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں سنجے دت اور ارجن کپور اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم پانی پت کی تیسری جنگ عظیم پر مبنی ہے۔ فلم میں سنجے دت احمد شاہ عبدالی کے کردار میں نظر آرہے ہیں ارجن کپور اس میں سداشیو راو بھاو کے کردار میں ہے بتاتے چلیں کہ یہ فلم ایک پیریڈ ڈرامہ ہے اور جودھا اکبر جیسی فلمیں بناچکے آشوتوش گواریکر اسکا ڈائرکشن کررہے ہیں۔ ایسے میں اس میں شاندار اور بڑے سیٹس اور بہترین جنگ کے مناظر کی امید کی جانا ضروری ہے۔

فلم کے تاریخی واقعات پر مبنی ہونے کی وجہ کہانی کو لیکر تو ڈائرکٹر زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتے لیکن فلم کی سنیما آٹوگرافی، اداکاروں کی ایکٹنگ اور مکالموں کے ذریعہ ہی اسے ایک نیا روپ دیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ ان سب کسوٹیوں پر فلم کا ٹریلر کھرا اترتا نظر نہیں آرہا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ارجن کپور مرہٹی لہجہ میں بولنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن اس میں وہ بہت زیادہ کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، وہیں سنجے دت فلم کے ٹریلر میں بے حد دمدار کردار میں نظر آرہے ہیں۔ ٹریلر میں کوئی بھی دمدار مکالمے نہیں لکھے گئے ہیں۔ اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی فلم باجی راو مستانی لیکر آئے تھے۔ ایسے میں اس فلم سے اس فلم کا تقابل ضرور کیا جائے گا پانی پت 6 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

سنجے دت کو اس فلم سے کافی توقعات ہیں کیونکہ فلموں کی دوسری پاری کے بعد سنجے دت نے کسی بھی فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص ہنگامہ نہیں کیا۔ انہیں ان کی حالیہ ریلیز فلم ”پرستھانم“ سے بھی بہت ساری امیدیں تھیں لیکن اس فلم نے بھی سنجے دت کو کوئی خوشی نہیں دی لیکن اشوتوش گواریکر کی فلم پانی پت میں وہ پھر ایک بار دھانسو کردار میں دیکھے جائیں گے۔ توقع ہے کہ ان کی یہ فلم کچھ اچھے نشانیاں ضرور دے جائے گی۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: