ایم اے سلام

پشاور پاکستان کے ڈھلی علاقہ میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کے دو مایہ ناز فنکاروں دلیپ کمار (یوسف خان) اور شومین راجکپور کی پیدائش ہوئی جہاں راج کپور کے خاندان کی ایک حویلی ہے۔ ان کی گلی میں آگے جانے پر ایک پرانا شکستہ مکان نظر آتا ہے یہ برصغیر کے عظیم ترین اداکار دلیپ کمار کا گھر ہے۔ ساری دنیا یہ تسلیم کرتی ہے کہ دلیپ کمار سے بڑا اداکار آج پیدا نہیں ہوا۔

 اس تنگ گلی میں پیدا ہونے والے یوسف خان نے ممبئی جانے کے بعد بہت جلد ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ انہوں نے 50 سال تک اداکاری کے میدان میں اپنا ڈنکا بجایا۔ ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کا آبائی مکان اب دن بدن ٹوٹ پھوٹ کر شکستگی سے دوچار ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے وہ کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتا ہے۔ دیواروں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔

گھر کے دروازوں، کھڑکیوں اور خوبصورت بالکونی کو دیمک چاٹ گئی ہے۔ گھر کے اندر کی پشاور کے روایتی لکڑ کے کام سے آراستہ دیواریں خستہ حال ہوچکی ہیں۔ پلاسٹر جگہ جگہ سے اکھڑ کر گرایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دلیپ صاحب کا یہ خستہ حال مکان آج کل ایک گودام کے طور پر استعمال ہو رہا ہے سب جانتے ہیں کہ یہ عظیم ترین اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان ہے۔ اس گودام میں کام کرنے والے ایک مزدور کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا سا گھر ہے لیکن اس میں جنم لینے والا ہندوستان کا سب سے بڑا اداکار ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ اس مکان کے مالکانہ حقوق وہاں کی حکومت نے حاصل کرلئے ہیں اور تزائین و مرمت کے بعد اس کو ایک یادگار میوزیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔ بہت پہلے دلیپ کمار جب پاکستان گئے تو اپنا آبائی گھر بھی دیکھنے گئے اور وہ اپنی گلی کے نکڑ پر بیٹھ کر پرانے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: