ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان جنکی 20 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی فلم دبنگ 3 کا ان کے چاہنے والوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ دبنگ فرنچائزی کی اس تیسری فلم میں کئی ایک تبدیلیاں لائی گئی ہے۔ فلم میں سلمان خان جہاں دو روپ میں سب کے سامنے آئیں گے تو فلم کے نگیٹیو کردار میں فلم ”مکھی“ فیم ایکٹر کچاسدیپ کو بتایا جائے گا وہیں دبنگ سیریز کے ایک اہم کردار پرجاپتی، پانڈے یعنی سلمان خان کے والد کے رول میں جسے آنجہانی ونود کھنہ کرتے آئے تھے۔

 اب ان کے دیہانت کے بعد اس کردار میں ان کے حقیقی بھائی پرمود کھنہ کو پیش کیا جارہا ہے جو بڑی حد تک ونود کھنہ سے مشابہت رکھتے ہیں۔ 67 سالہ پرمود کھنہ صورت شکل قد کاٹھی میں ونود کھنہ ہی دکھائی دیتے ہیں۔ پرمودکھنہ ونود کھنہ کے بڑے بھائی ہیں۔ انہوں نے دلی پبلک اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور گریجویشن یونیورسٹی آف دلی سے کیا انہوں نے جیا کھنہ سے شادی کی جن سے انہیں ایک لڑکا کرن کھنہ اور ایک لڑکی کوکی کھنہ ہے وہ ممبئی میں ہی رہتے ہیں۔ ٹراویلنگ اور گارڈنگ کے شوقین پرمود کھنہ سلمان خان کی فلم دبنگ 3 تو کئے ہیں لیکن ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ وہ 50 کروڑ کے مالک ہیں۔ بہرحال دبنگ 3 کو پربھودیوا نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ فلم میں سلمان کے مقابل سوناکشی سنہا اور سائی منجریکر نے ہیروئین کے کردار نبھائے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ ابتداءمیں اس کردار کے لئے دھرمیندر کو بھی لئے جانے کی خبریں آئیں تھیں لیکن بعد میں پرمود کھنہ کو لئے جانے کی تصدیق ہوئی۔ فلم ٹریلر کے ریلیز کے ساتھ ہی کافی مقبولیت حاصل ہوئی پچھلے دنوں اس فلم میں پریتی زنٹا کو ایک پولیس والی کے کردار میں تصویر وائرل ہوئی ہے جس پر ابھی بھی تجسس رکھا گیا ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: