ایم اے سلام

1982 میں آئی فلم ”ستہ پہ ستہ“ کا ری میک طویل عرصہ سے سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اس فلم کو فرح خان ڈائرکٹ اور روہت شیٹی پروڈیوس کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں ریتک روشن اور انوشکا شرما کو لینے کی خبر سامنے آگئی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس بارے میں کوئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق اس فلم میں فرح خان نے انوشکا کے پروفیشن کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں اوریجنل ستہ پہ ستہ میں ہیما مالنی ایک ٹیچر کے کردار میں نظر آئی تھیں۔

وہیں اس کے ری میک میں انوشکا ایک گلیمرس ٹیچر کا کردار نبھائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما فلم میں سشمیتاسین کے میں ہوں نا کے گلیمرس ٹیچر کے روپ کو ری کریٹ کرتی نظر آئیں گی، لیکن ستہ پہ ستہ کے ری میک میں انوشکا سیکسی کے بجائے شارٹ جیکٹس میں نظر آئیں گی۔ امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی ستہ پہ ستہ کی بات کی جائے تو وہ سات بھائیوں کی کہانی تھی۔

یہ فلم ہالی ووڈ فلم کا ری میک تھا۔ فلم کو اس کے کامیڈی اور گانوں کی وجہ سے خوب پسند کیا گیا تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ستہ پہ ستہ ری میک سے متعلق ہر دن کچھ نہ کچھ نئی خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ پچھلے ہفتہ یہ خبر آئی ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کو لیکر ریتک روشن نے انکار کردیا ہے۔ ایسے میں فرح خان پھر سے ایک بار اپنے پسندیدہ ہیرو شاہ رخ خان سے اپروچ ہونا چاہتی ہیں، لیکن ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے لیکن یہ بات سچ ہے کہ ریتک روشن اپنی فلموں سوپر 30 اور وار کی زبردست کامیابی کے بعد وہ کریش فرنچائزی کی جلد سے جلد شروعات میں مصروف ہوگئے ہیں۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: