ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ اس وقت بالی ووڈ کی ٹاپ ایکٹریس میں سے ایک ہے۔ دونوں ہی فائنس کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ پچھلے کئی دنوں سے بالی ووڈ میں خبر ہے کہ رنبیر اور عالیہ ریلیشن شپ میں ہے دونوں کے افیر کے ساتھ ہی شادی کی خبریں بھی زوروں پر ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں کے گھر والے بھی اس رشتہ کے لئے راضی ہیں۔ ایسے میں ایک انٹرویو میں ہندی سنیما کے بہترین ستارے موجود تھے۔

 جہاں دیپیکا نے ایک خاص خلاصہ کیا ہے۔ اس انٹرویو میں سبھی کے سامنے دیپیکا نے کہا ہے کہ عالیہ شادی کررہی ہیں۔ ایسے میں فائنس کو ایک خوشخبری مل گئی ہے کہ جلد ہی ان کے پسندیدہ جوڑے کی شادی ہے حالانکہ دونوں نے پچھلے کافی عرصہ سے شادی کی باتوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ فلم کیمننگ کے انٹرویو میں وجئے دیورکنڈہ رنویر سنگھ، ایشمان کھرانہ، منوج باجپائی کے علاوہ کئی ستارے موجود تھے۔ اس دوران وجئے سے کوئز میں پوچھا گیا کہ وہ انڈین سنیما کے کس ایکٹر سے مشوورہ لینا چاہیں گے۔

اس کا جواب دیتے ہوئے وجئے نے کہا کہ کافی عرصہ سے عالیہ اور دیپیکا پر ان کا کراش ہے لیکن دیپیکا کی توشادی ہوگئی ہے۔ وجئے اپنی بات پوری کرپاتے تبھی درمیان میں دیپیکا کہتی ہیں کہ عالیہ بھی شادی کررہی ہیں۔ دیپیکا کی اس بات کے بعد عالیہ نے ان سے کہا ایکیوزمی تم نے یہ اعلان کیوں کیا۔ دیپیکا بات صاف کرتے ہوئے کہا یہ سب انہوں نے مذاق میں بولا تھا حالانکہ ان کے اس بیان نے اس بات پر تقریباً مہرلگادی ہے کہ جلد ہی رنبیر اور عالیہ شادی کرنے والے ہیں۔ حال ہی میں دونوں کی شادی کا کارڈ وائرل ہوا تھا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: