ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر ودیوت جاموال اور ایکٹریس ادا شرما کی فلم کمانڈو 3 ریلیز ہوچکی ہے۔ ایکشن سیکوینس اور دیش بھگتی کی کہانی پر مبنی یہ فلم شائقین کو بھی کافی نبھا رہی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن ودیوت جاموال کی فلم نے باکس آفس پر زیادہ خاص کام نہیں کیا تھا، حالانکہ دوسرے دن یعنی ہفتہ کو کمانڈو 3 کی کمائی میں اچھی خاصی بڑھائی دیکھی گئی۔

باکس آفس رپورٹ کے مطابق ودیوت کی فلم نے دوسرے دن 15 سے 20 فیصد کی کمائی کی ودیوت جاموال اور ادا شرما کی فلم کمانڈو 3 نے دوسرے دن 5.25 سے 5.30 کروڑ روپیوں کی کمائی کی بتادیں ۔ فلم میں پہلے دن صرف 3 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا تھا۔ اس اعتبار سے فلم نے اب تک 8.30 کروڑ روپیوں کی کمائی کی ہے حالانکہ اس سے جڑے ابھی کوئی ہند سے نہیں آئے ہیں بتادیں فلم کمانڈو 3 میں ادا شرما اور ودیوت جاموال کے علاوہ انگیرادھر بھی اہم کردار نبھائی ہیں۔

ودیوت کی اس فلم نے ان کی پچھلی فلم جنگلی سے اچھا رسپانس دے رہی ہے۔ فلم کے باکس آفس کلکشن بھی اور بھی بڑھنے کی توقعات ہیں۔ کمانڈو 3 جہاں ان کی پچھلی سیریز کمانڈو کی فرنچائزی ہی ہے لیکن اس فلم میں ان کی پچھلی سیریز سے زیادہ ایکشن اور خطرناک اسٹنٹس ہیں جس کی وجہ اس فلم کو نوجوان نسل بالخصوص ایکشن شائقین میں پسند کیا جارہا ہے جس کا فلم کو اچھا خاصہ رسپانس مل رہا ہے۔ ودیوت کا امیج جنیا کے ایکشن ہیرو کا بن گیا ہے ایسے میں ان سے عوام نے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہی ان کو ملا ہے۔ بہرحال ودیوت کی پچھلی فلموں کے مقابلہ میں ان کی اس فلم کا نتیجہ بہتر آتا دکھائی دے رہا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: