ایم اے سلام

پاگل پنتی کی ایکٹریس کرتی کھربنڈہ اپنے کو اسٹار پلکت سمراٹ کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایکٹریس نے اس بات کی تصدیق کی میڈیا میں پچھلے کئی دنوں سے دونوں کے افیر کی خبریں آرہی ہیں۔ اب کرتی نے ان خبروں پر مہر لگاتے ہوئے پلکت سے اپنے رشتہ کی بات قبول کرنی ہے۔ پلکت کے ساتھ ریلیشن کی خبر پر کرتی نے کہا ایمانداری سے کہوں تو میں سب سے پہلے اپنے والدین کو بتانا چاہتی تھی کہ میں کسی کو ڈیٹ کررہی، یوں مجھے لگتا ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے جب آپ اس کے بارے میں بات کرنے میں غیر مطمئن ہوتے ہیں تو اس میں پانچ سال بھی لگ سکتے ہیں۔

ہمارے معاملہ میں صرف پانچ ماہ ہوئے ہیں لیکن میں بہت خوش ہوں اور یہ قبول کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہے کہ میں پلکت سمراٹ کو ڈیٹ کررہی ہوں حالانکہ کچھ وقت پہلے ایک انٹرویو میں انہوں نے پلکت کو ڈیٹ کرنے کے سوال پر کہا تھا ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھے دکھتے ہیں ہمارے درمیان اچھی کمسٹری ہے یہ دیکھ کر کوئی بھی یہ سوچ سکتا ہے کہ ہم ریلیشن شپ میں ہیں۔

 اور ہمیشہ رہیں گے۔ پلکت اور کرتی پہلی بار فلم ”ویرے کی ویڈنگ“ میں ساتھ نظر آئے تھے اب وہ پاگل پنتی میں دکھائی دیں گے۔ بتادیں کہ کرتی سے پہلے پلکت کا نام یامی گوتم کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ اس سے بھی پہلے وہ 2014 میں شویتا روہیرا سے شادی کرچکے ہیں جو تقریباً ایک سال تک تھی اور بعد میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: