ایم اے سلام

کافی دنوں سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ فلم میکر فرح خان روہت شیٹی کے ساتھ ملکر ہٹ فلم ستہ پہ ستہ کا ری میک بنانے جارہے ہیں شائقین بھی اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اکثر ہی اس فلم میں کسی نہ کسی اسٹار کی انٹری کی خبر آتے رہتی ہے حالانکہ جب بھی فرح خان سے اس فلم کے شروع ہونے کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ جیسے ہی اسکرپٹ کا کام پورا ہوگا فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

 ابھی تک سیکھنے کا کام ختم نہیں ہوا ہے وہیں پچھلے دنوں یہ خبر بھی آرہی تھی کہ اس فلم کے ری میک حقوق کو لیکر گاڑی آگے نہیں بڑھ رہی ہے جس کے بعد یہ پراجکٹ ڈبہ میں بند ہوگیا ہے لیکن اب فرح خان نے حال ہی میں دیئے ایک بیان سے یہ ظاہر کیا ہے کہ ستہ پہ ستہ کا ری میک اب نہیں بنیگا۔ ذرائع کے مطابق فرح خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ ستہ پہ ستہ کا ری میک ڈائرکٹ کرنے والی تھیں اس کا کیا ہوا جواب میں فرح نے کہا کہ نہیں ہم نے کبھی بھی ایسا کچھ اعلان ہی نہیں کیا کہ ہم اگلی کونسی فلم بنا رہے ہیں۔

یہ سب میڈیا کی جانب سے لگایا گیا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا ہر ہفتہ میڈیا ایکٹرس کا نام بھی بدل دیتا ہے چار سے پانچ ہفتے بعد جب میڈیا اس خبر سے اوب جاتا ہے تو لکھتا ہے کہ فلانے ایکٹر نے فلم چھوڑ دی۔ ہم نے اب تک کچھ بھی اناونسمنٹ نہیں کیا ہے۔ صرف یہ اعلان کیا ہے کہ روہت شیٹی اور میں ساتھ میں کام کرنے والے ہیں۔ فلم کو روہت پروڈیوس کریں گے اور میں ڈائرکٹ کروں گی اب تک صرف یہی اعلان ہوا ہے۔ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ جب ہم اس فلم کو بنانے کے لئے تیار ہوں گے تب ہم بتائیں گے فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ فرح کے اس بیان سے صاف ظاہر ہے کہ فی الحال ستہ پہ ستہ کا ری میک نہیں بن رہا ہے یہاں معاملہ ستہ پہ ستہ کے حقوق میں اٹک گیا ہے سننے میں آیا ہے کہ فلم کے ری میک حقوق ملنے میں پریشانی آرہی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: