ایم اے سلام

کئی ہٹ فلمیں دے چکے اکشے کمار کی اگلی فلم ”پرتھوی راج“ کے لئے 35 زبردست سیٹس بنائے جائیں گے بتایا جارہا ہے کہ یش راج بینر پر بننے والی اس فلم میں اکشے کمار اور مس ورلڈ مانوشی چلر اہم کرداروں میں ہے۔ اس تاریخی فلم کی شوٹنگ کے لئے 35 زبردست اور شاندار سیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ سیٹس کی تعمیر کا یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم پرتھوی راج پر مبنی فلم ہے۔ اکشے اور مانوشی کی اس تاریخی فلم کی شوٹنگ 35 علیحدہ علیحدہ سیٹس پر ہوگی جن میں سے زیادہ تر مہاراشٹرا میں اور ایک آدھ راجستھان میں بنائے جائیں گے۔

 پروڈیوسر فلم کو بہترین بنانے کے لئے کچھ الگ ہٹ کر بھی کام کررہے ہیں تاکہ جب اسے اسکرین پر دیکھیں تو انہیں یہ غیر معمولی لگے۔ یہ ایک تاریخی پیریڈ ڈرامہ فلم ہے جسے سال 2020 میں ریلیز کرنے کے لئے بنایا جارہا ہے۔ فلم کو چندر پرکاش دویدی ڈائرکٹ کررہے ہیں جبکہ آدتیہ چوپڑہ اس کے ڈائرکٹر ہیں۔ یش راج فلمس کے بینر پر بنائی جارہی یہ فلم اگلے سال 13 نومبر کو ریلیز ہونے کی توقع ہے جس کے ذریعہ مانوشی چلر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

فلم کے دیگر اہم کرداروں میں سنجے دت، مانووج، سونوسود، کے بھی اہم کردار ہے چونکہ اس فلم کی کہانی تاریخ سے تعلق رکھتی ہے۔ اس لئے اس فلم کے سیٹس کو تاریخی حیثیت دینے اور کاسٹیوم کو اس دور کے کرداروں میں پیش کرنے کے لئے اس فلم پر پانی کی طرح پیسہ بہایا جارہا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اکشے کمار کی یہ فلم ریلیز کے بعد باکس آفس پر بھی اپنی کمائی کی ایک تاریخ بنائی گی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: