ایم اے سلام

بالی ووڈ میں ان دنوں کئی بڑی فلمیں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ اسی درمیان جلد ریلیز ہونے والی ایک فلم نے زبردست ہلچل مچادی ہے۔ شاندار ٹریلر کے بعد حال ہی میں فلم کا دھماکہ دار گانا بھی ریلیز ہوا ہے۔ یہ گانا اتنی بولڈ سینس سے بھرا ہے کہ اس کی شروعات میں ہی وارننگ دیدی گئی ہے۔ ہم ورون دھون، شردھا کپور اور نورافتحی کی فلم اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کی بات کررہے ہیں۔ اس گیت میں نورا فتحی کے بولڈ سین سیکھ کر شائقین کے ہوش اڑ جائیں گے۔ گرمی گیت میں نورا فتحی کی قاتل ادائیں دیکھنے کو ملیں گی۔

اس گیت کو مشہور سنگر بادشاہ نے گایا ہے۔ گانے کی شروعات میں ایک اورننگ ہے جس میں لکھا ہے کہ خبردار جو آپ دیکھنے جارہے ہیں وہ اتنا ہاٹ ہے کہ اسکو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ وارننگ کے بعد نورا فتحی بولڈ انداز میں نظر آتی ہیں۔ ان کا زبردست بولڈ انداز دیکھ کر ورون دھون دیوانے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اس گیت کو نیہا ککڑ اور بادشاہ نے گایا ہے۔ اس گیت کے ریلیز ہوتے ہی کچھ ہی گھنٹوں میں اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

معلوم ہوتا ہے کہ نورا کے دیگر گانوں کی طرح یہ بھی انٹرنیٹ پر زبردست تہلکہ مچانے والا ہے۔ ساتھ ہی ورون اور نورا کے ڈانس کو دیکھ کر بھی صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ اس فلم میں شاندار ڈانس دیکھنے کو ملیگا۔ اس سے پہلے اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کا گانا مقابلہ بھی ریلیز ہو چکا ہے۔ اس کو بھی لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔ اگر فلم کی بات کریں تو ورون دھون اور شردھا کپور کی یہ فلم یوم جمہوریہ کے موقع پر 24 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ ٹی سیریز کے بینر تلے بن رہی اس فلم کو ریمو ڈیسوزا نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ریمو ڈانس پر مبنی فلمیں بناچکے ہیں جن میں اے بی سی ڈی اور اے بی سی ڈی 2 شامل ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: