ایم اے سلام

سدھارتھ شکلا بگ باس 13 کے سب سے طاقتور اور مقبول کانٹنٹس میں سے ایک ہے۔ سوشل میڈیا پر سدھارتھ کو فائنس اور سلیبرٹیز سے ملے جلے تبصرے مل رہے ہیں جہاں کچھ لوگ سدھارتھ شکلا کے گیم کی تعریف کررہے ہیں تو وہیں کچھ ان کے اگریسو مزاج اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے لئے انہیں لتھاڑ بھی رہے ہیں۔ اب گھر کی کانٹنٹ آرتی سنگھ کے بھائی کرشنا ابھیشیک نے سدھارتھ شکلا پر خواتین کے ساتھ خراب برتاو کرنے کے لئے ان پر نشانہ لگایا ہے۔

 ایک انٹرویو میں کرشنا نے کہا سدھارتھ کو سوچنا چاہئے کہ ایک لڑکی پر اتنا غصہ ہونا شاید ناظرین بھی پسند نہیں کریں گی۔ کرشنا نے کہا کہ اگر وہ سدھارتھ کی جگہ گیم میں ہوتے تو وہ کبھی لڑکیوں سے اس طرح برتاو نہیں کرتے۔ بتادیں کہ کرشنا ابھیشیک اس سے پہلے بھی کئی بار سدھارتھ شکلا پر ان کے اوور اگریسو برتاو کے لئے کھری کھوٹی سناچکے ہیں اور اپنی بہن آرتی سنگھ سے سدھارتھ سے دور رہنے کی اپیل کرچکے ہیں۔

وہیں شوکی بات کریں تو ارہان بگ باس کے گھر سے دوسری بار آوٹ ہوچکے ہیں۔ ارہان کے جانے کے بعد رشمی، عاصم ریاض، وشال سنگھ سے ہاتھ ملاکر اس گھر کی سیاست چلا رہی ہیں۔ ویسے یہاں یہ بتانا ضروری ہوگا کہ بگ باس شوز کی تاریخ میں تیرہواں سیزن کافی مقبول اور ہٹ ثابت ہو رہا ہے۔ شو میں باوجود مخالفین کے سدھارتھ شکلا کو زبردست ووٹنگ حاصل ہو رہا ہے۔ فینالے تک پہنچتے پہنچتے یہ اندازہ کیا جارہا ہے کہ سدھارتھ شکلا ہی اس سیزن کے ونر ہوں گے۔ البتہ عاصم ریاض اور رشمی کے علاوہ شہناز گل فینالے تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: