ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر کارتک آرین نے بہت کم وقت میں شائقین کے دل میں اپنی اگل جگہ بنائی ہے۔ کارتک آرین کی چاکلیٹ بوائے والی پرسنالٹی اور کامک رول کو لیکر سرخیوں میں ہے۔ کارتک آرین نے اس فلم میں اکشے کمار کو ری پلیس کیا ہے۔ خبر ہے کہ کارتک آرین نے فلم ہیرا پھیری 3 میں بھی اکشے کمار کو ری پلیس کردیا ہے۔ اکشے کمار ہیرا پھیری کے سبھی حصوں میں تھے۔ فلم میں اکشے کمار کے کردار کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر کارتک آرین کو ہیرا پھیری 3 میں لینا چاہتے ہیں اور وہ فلم ہیرا پھیری 3 میں راجو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ کارتک آرین راکس نام کے انسٹا گرام اکاونٹ نے ایک میگزین کی تصویر شیر کی ہے۔ اس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کارتک آرین سے فلم پروڈیوسرس نے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں اپنے آئیڈیا کے بارے میں بتایا وہیں سنیل شیٹی اور پریش راول فلم میں اسی کردار میں نظر آئیں گے۔

کارتک آرین اب ایسی فلمیں حاصل کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ فی الحال کارتک آرین کے پاس کئی فلموں کے آفرز ہیں جس کی وجہ وہ ہربار سرخیوں میں رہ رہے ہیں۔ یہی نہیں سارا علی خان سے ان کے بڑھتے نزدیکیوں کی وجہ سے بھی کارتک کئی دنوں سے خبروں میں بنے ہوئے ہیں لیکن دونوں نے بھی اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی لیکن دونوں کئی دنوں سے کئی مقامات پر میڈیا کو اسپاٹ کئے جاتے رہے ہیں کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ سارا کی ماں امریتا سنگھ بھی کارتک کو بہت چاہتی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: