ایم اے سلام

ان دنوں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو لیکر چرچائیں ہیں۔ اسی دوران سرخیوں میں آگئی ہے۔ اجئے دیوگن کی فلم تاناجی دا ان سنگ واریر ریلیز کے پہلے دن سے ہی یہ فلم لوگوں کو خوب پسند آگئی ہے اور باکس آفس پر زبردست کلکشن کررہی ہے تاناجی نے 15 کروڑ کے آس پاس کی اوپننگ دی ہے۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے ابھی 6 ہفتے ہوئے ہیں اور باکس آفس پر اس کی کمائی 200 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم نے کئی بڑے ریکارڈس بھی قائم کئے ہیں۔ اجئے دیوگن کاجول اور سیف علی خان اسٹار فلم تاناجی نے ریکارڈ بنایا ہے۔

باکس آفس رپورٹ کے مطابق تاناجی نے کچھ دنوں میں ہی 104 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس فلم نے سنکرانتی کے موقع پر شاندار کمائی کی ہے۔ اس فلم نے 26 جنوری تک 200 کروڑ کا بزنس مکمل کرلیا اور پہلے ہی ہفتہ میں اس فلم نے سوکروڑ کلب میں داخلہ لے لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تاناجی دا ان سنگ واریر نے سلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ 2 کو پچھاڑتے ہوئے بالی ووڈ کی 20 سب سے بڑی فلموں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

باکس آفس کلکشن کی بات کریں تو اجئے دیوگن کی تاناجی نے پہلے دن 15.10 کروڑ دوسرے دن 20.57 کروڑ، تیسرے دن 26.26 کروڑ چوتھے دن 13.75 کروڑ پانچویں دن 15.28 کروڑ اور چھٹویں دن 16 کروڑ روپیوں کی کمائی کی تھی۔ بتادیں کہ اجئے دیوگن کی تاناجی دیپیکاپڈوکون کی فلم چھپاک سے باکس آفس پر ٹکرائی تھی وہیں ٹکراو کے باوجود اس فلم نے شاندار کمائی کی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: