ایم اے سلام

اجئے دیوگن کی ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ ان دنوں سنیما گھروں میں دھوم دھام سے چل رہی ہے۔ فلم 200 کروڑ کی دہلیز پارکرچکی ہے۔ اجئے اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ اب پروڈیوسر کی حیثیت سے ان کی ایک اور فلم ریلیز کے لئے تیار ہے۔ اجئے نے اس کا پہلا لک شیر کیا ہے۔ فلم کا ٹائیٹل ہے ”چھلانگ“ جس میں بہترین اداکار راجکمار راو لیڈ رول میں ہے۔ فلم کا پہلا لک بڑا ہی دلچسپ ہے۔ پوسٹر پر راجکمار راو ٹریک سوٹ پہنے کرسی پر سو رہے ہیں۔ ہوانکلی ہوئی فٹ بال ان کے سر کے نیچے تکیہ کی طرح رکھی ہوئی ہے۔

پاس کھڑے بچے اور فلم کی لیڈنگ لیڈی نصرت بروچہ انہیں دیکھ رہی ہیں۔ فلم کا ڈائرکشن ہنسل مہتہ نے کیا ہے اور یہ فلم 13 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم پہلے 31 جنوری کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اسے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ فلم کا نام پہلے طرم خان رکھا گیا تھا جسے تبدیل کرکے چھلانگ کردیا گیا ہے۔ اجئے دیوگن کے ساتھ لورنجن بھی فلم کے پروڈیوسرس میں شامل ہیں۔

پیار کا پنچنامہ اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی جیسی فلموں، کوبنا چکے ہیں۔ 2019 میں راجکمار راو کی تین فلمیں ”ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ ججمنٹل ہے کیا، اور میڈان چائنا ریلیز ہوئی تھیں۔ یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی تھیں۔ اس سال چھلانگ کے علاوہ راجکمار کی روح افزاءبھی ریلیز ہوگی۔ اجئے دیوگن اس فلم کے علاوہ ”دا بگ بُل“ کو بھی پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس میں ابھیشیک بچن لیڈ رول میں ہے۔ وہیں ویب سیریز تھری بھنگا بھی اجئے کی کمپنی بنا رہی ہے جس میں کاجول لیڈ رول میں ہوں گی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: