ایم اے سلام

ایشمان کھرانہ ان دنوں بالی ووڈ کے سب سے چہیتے اسٹار بنے ہوئے ہیں۔ ان کی فلم باکس آفس پر دھمال کررہی ہے۔ اس کی وجہ بھی ہے اور یہ کے ایشمان بہتر سبجکٹ منتخب کررہے ہیں۔ اب ان کی ایک اور فلم آرہی ہے شبھ منگل زیادہ سودھان فلم کے ٹریلر کو ہر عمر کے لوگوں نے خوب پسند کیا ہے۔ سیم سیکس ریلیشن شپ پر مبنی اس فلم کا اب لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس دوران ایشمان نے اس فلم کے لئے ایک گانا گایا ہے۔ یہ گانا ریلیز ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے ایشمان نے ایک بیحد جذباتی نوٹ لکھا ہے۔ ایشمان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے ایک وقت تھا مائک کے سامنے کھڑا ہونا ایک خواب تھا اور آج ہر فلم میں ایک گیت گالیتا ہوں۔

کل آرہا ہے ایک بہت ہی الگ گانا ”شبھ منگل زیادہ سودھان“ کی جانب سے میرے لئے تم کافی ہو بتادیں کے ”میرے لئے تم کافی ہو“ گانا ایشمان کے دل کے کافی قریب ہے۔ اسے ایشمان نے خود گایا ہے۔ تو اس کی اہمیت ان کے لئے اور بڑھ جاتی ہے۔ ان کی آواز نے کئی گانوں کو ایک نئی اونچائی دی ہے۔ ”شبھ منگل زیادہ سودھان“ کو لیکر ایشمان تھوڑے جڑباتی بھی ہیں۔

پہلے بھی انہوں نے فلم کو لیکر جذباتی باتیں شیر کی ہیں۔ فلم کی کہانی کی بات کریں تو فلم میں ایشمان کھرانہ پہلی بار ”گے“ کردار میں نظر آرہے ہیں اور ان کے پارٹنر کے روپ میں جتیندر کمار دکھائی دیں گے۔ اس فلم کے گانے میں ایک شادی دکھائی گئی ہے جس میں ایشمان کھرانہ اور فلم میں ان کے پارٹنر بنے جتیندر کمار گبرو کی دھن پرڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جتیندر ایشمان سے نظریں نہیں ہٹاپاتے آخر کار دونوں لپ لاک کرتے نظر آتے ہیں۔ ایشمان کھرانہ کی اس فلم کا ڈائرکشن ہتیش کیولیا کررہے ہیں۔ 21 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم شبھ منگل زیادہ سودھان میں گجراراراو اور نیشا گپتا کے بھی اہم کردار ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: