ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر فرحان اختر اپنی آنے والی فلم ”طوفان“ کو لیکر کافی خبروں میں ہے۔ اس فلم کے لئے انہوں نے کافی محنت کی ہے اور زبردست باڈی بھی بنائی ہے۔ فرحان اختر نے اپنی اس فلم کا اب پہلا لک شیر کیا ہے۔ اس تصویر میں فرحان شاندار لک میں نظر آرہے ہیں اور ان کی باڈی بھی کافی دمدار نظر آرہی ہے۔ اس سے پہلے فرحان فلم ”طوفان“ کا پہلا لک شیر کرچکے ہیں۔ فرحان اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فوٹو شیر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز تاریخ کی بھی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے اپنے پہلے لک کے ذریعہ بتایا ہے کہ فلم طوفان 2 اکتوبر 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اس دن گاندھی جینتی ہے، یعنی نیشنل ہالی ڈے کااِس فلم کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ فرحان نے سوشل میڈیا پر فوٹو شیر کرتے ہوئے لکھا ہے ”جب آپ کی زندگی مشکل ہو جائے تو آپ کو مضبوط بننا پڑیگا۔ اس سال طوفان اٹھے گا۔ یہ فلم 2 اکتوبر 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اس نئے سال پر میں اس تصویر کو شیر کرتے ہوئے کافی خوشی محسوس کررہا ہوں۔

امید ہے کہ یہ آپ کو پسند آئے گی۔ فرحان اختر نے طوفان کے لئے کافی سخت محنت کررہے ہیں۔ بھاگ ملکھا بھاگ کے وقت جس طرح کی فرحان نے سخت محنت کی اور اپنی باڈی بڑھائی ٹھیک اسی طرح وہ اب طوفان کے لئے بھی سخت محنت کررہے ہیں۔ فرحان کو اپنی اس فلم سے کافی توقعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم طوفان ایک نئے سفر کی شروعات ہے جس سے وہ پر امید ہیں۔ فرحان اختر اس فلم کے بعد کسی نئے پراجکٹ کی شروعات کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فرحان اختر اپنی فلم طوفان کے ذریعہ کس طرح کا طوفان برپا کرتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: