ایم اے سلام

بالی ووڈاداکار وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف ان دنوں سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ دیوالی کا لطف لینے سے لیکر مشترکہ دوستوں کی سالگرہ تقاریب میں شامل ہونے تک وکی اور کیٹرینہ اپنے رومانس کو لیکر چرچا کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ لیکن کیا دونوں کے درمیان واقعی کچھ ہے جس کی خبریں ان دنوں خبروں میں ہے۔ اس بارے میں خلاصہ کرتے ہوئے وکی کوشل نے پچھلے دنوں حیدرآباد میں اپنی فلم بھوت پارٹ ون دا ہاونٹیڈ شپ کے پرموشن کے موقع پر بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس بار میں کسی طرح کی صفائی دینے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو لیکر بہت ہی کھلے اور صاف میں کیونکہ وہ کچھ نہیں بول سکتے۔ وکی نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ کوئی بیان دیتے ہیں تو اس پر خوب خبریں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پیار سب سے اچھا احساس ہے کوئی خود کے پیار کا احساس کرتے ہوئے سب سے اچھے دور میں پاتا ہے۔ وہ جو کچھ بھی کرتا ہے وہ جوش اور ارادوں کے ساتھ کرتا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ یہ حقیقت میں ایک احساس ہے۔ کیٹرینہ اور وکی کے رشتہ میں ہونے کی افواہیں تب اڑیں جب ”مسان“ کے ادا کار نے کہا کہ ان کا کیٹرینہ پر ہے حالانکہ نیہا دھوپیا کی جانب سے ان باتوں کو غلط قرار دیا گیا تھا لیکن کیٹرینہ اور وکی اپنے آف اسکرین رومانس کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد قیاس لگائے جارہے تھے کہ اس جوڑی کی رومانٹک فلم میں ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، لیکن اس بارے میں کہیں تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ بات کریں وکی اور کیٹرینہ کے ریلیشن شپ کی تو کیٹرینہ کیف کچھ سال پہلے رنبیر کپور سے پیاک اپ کے بعد فی الحال سنگل ہے جبکہ وکی کا 2019 کی شروعات میں ہی ہرلین سیٹھی کے ساتھ پیاک اپ ہوگیا تھا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: