ایم اے سلام

پرینکا چوپڑہ نے بیرونی سنگر نک جونس سے 2018 دسمبر میں شادی کی دونوں شادی کے بعد سے لگاتار سرخیوں میں رہتے ہیں۔ آئے دن دونوں ساتھ کی تصاویر شیر کرتے رہتے ہیں۔ نک ایک سنگر اور ہندوستان میں بھی اب کافی مشہور ہوگئے ہیں۔ نک ہمیشہ ہی اپنے دونوں بھائیوں جونس اور کیون جونس کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں۔ حال ہی میں نک نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسا خلاصہ کیا ہے جس کے بارے میں بھروسہ کرنا آسان نہیں ہے۔ 13 سال کی عمر میں تک ایک خطرناک بیماری سے متاثر تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نک نے حال ہی میں 13 سال کی عمر میں ٹائپ ون ڈیابٹیس ڈیگناسٹ کروانے کے بارے میں بتایا ہے۔ سنگر نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے اس بیماری کے بارے میں پہلی بار سنا تو وہ اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جاننا چاہتے تھے۔ جب مجھے پہلی بار اس بیماری کے بارے میں پتہ چلا تو میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لیکن مجھے ایسا لگا کہ میں مرنے والا ہوں۔

اس وقت میں نے اپنے والدین سے پوچھا کیا میں کبھی سہی ہو پاوں گا؟ اس وقت میں بہت پریشان تھا۔ مجھے یہ ڈر ستارہا تھا کہ میری پوری زندگی بدل گئی ہے۔ نک نے بتایا کہ اگر مجھے اس وقت ایک دن پہلے اسپتال نہیں لے جاتے تو میں کومہ میں چلاجاتا۔ دھیرے دھیرے مجھے سمجھ میں آنے لگا کہ اس بیماری کو نبھایا جاسکتا ہے۔ آج بھی نک شوگر کے مریض ہیں اور اب وہ اس کو مینٹین کرتے رہتے ہیں۔ ویسے نک جونس اور پرینکا چوپڑہ سے شادی کے بعد یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ نک جونس ہندوستان منتقل ہونے والے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ فلمی دنیا میں یہ دیکھا گیا ہے کہ بیرونی لڑکوں سے شادی کے بعد ان کی شادیاں زیادہ دنوں تک ٹک نہیں پاتی ہیں لیکن کچھ اداکاریں ایسی بھی ہیں جو ابھی بھی اپنی شادیوں کے بعد اپنی زندگیوں کو لیکر چل رہی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: