ایم اے سلام

ڈائرکٹر روہت شیٹی اپنی نئی فلم ”سوریہ ونشی“ کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، اجئے دیوگن، رنویر سنگھ اور کیٹرینہ کیف جیسے اداکاروں نے کام کیا ہے۔ اس فلم کو لیکر فائنس کے درمیان غضب کی بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فلم کے ٹریلر کو فائنس نے کافی پسند کیا تھا۔ اب پوری اسٹار کاسٹ کو فلم کے پرموشن میں مصروف ہے۔ ایسے میں حال ہی میں روہت نے کیٹرینہ کو لیکر ایسا بیان دیا کہ وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں روہت شیٹی نے کیٹرینہ کو لیکر ایک بیان دیا تھا جس کے بعد وہ جم کر ٹرول ہوئے تھے۔

اتنا ہی نہیں ٹوئٹر میں ہشٹاگ ”شیم آن یو“ روہت شیٹی ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ خبر ہے کہ روہت نے اس تنازعہ کے بعد کیٹرینہ کے آن فالو کردیا تھا حالانکہ کیٹرینہ ابھی بھی انہیں فالو کررہی ہے۔ اس خبر میں کتنی سچائی ہے کہا نہیں جاسکتا ہے لیکن اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ یہ تنازعہ اب بڑھتا نظر آرہا ہے۔ دراصل ایک انٹرویو کے دوران میں روہت شیٹی سے پوچھا گیا کہ مانیٹر کو دیکھتے ہوئے وہ کس اسٹار پر فوکس کررہے تھے۔

اس پر روہت نے کہا تھا کہ وہ تینوں اسٹاروں پر فوکس کررہے تھے۔ روہت نے بتایا کہ فلم کے بلاسٹ والے سین میں تینوں اسٹار کے ساتھ کیٹرینہ بھی ہے۔ اگر آپ دھیان سے دیکھیں تو آپ پائیں گے کہ کیٹرینہ اس سین میں پلکیں جھپکاتی نظر آرہی ہیں لیکن کئی ٹیک کے بعد کیٹرینہ میرے پاس آئیں اور کہا کہ کیا ہم ایک اور ٹیک لے سکتے ہیں۔ اس پر میں نے ان سے کہا تھا کہ میں تمہیں ایک بات سچ بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی تمہاری طرف دیکھنے والا نہیں ہے۔ اس پر کیٹرینہ نے مجھ سے کہا تھا کہ آخر یہ بات تم مجھ سے کیسے کہہ سکتے ہو جس پر میں نے انہیں کہا تھا کہ کیٹرینہ تین سوپر اسٹار تمہارے ساتھ چل رہے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: