ایم اے سلام

سوپر ہٹ فلم ”باہوبلی“ فیم ایکٹریس انوشکا شیٹی کے لاکھوں چاہنے والوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔ انوشکا شیٹی ایک سے ایک نایاب فلموں میں کام کرتی فائنس کو نظر آتی رہی ہیں۔ انوشکا فلموں کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انوشکا کے افیر کے چرچے آئے دن سرخیوں میں رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انوشکا شیٹی اب جلد ہی شادی کرنے جارہی ہیں۔ انوشکا اور پربھاس کے افیر کی خبریں بھی اکثر آتی رہی ہیں، لیکن دونوں نے اپنے رشتہ کو بس دوستی کا ہی نام دیا ہے۔

ایسے میں اب حیران کرنے والی بات سامنے آئی ہے۔ خبر آئی ہے کہ ایکٹریس جلد ہی شادی کرنے والی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جس سے وہ شادی کرنے والی ہیں وہ ہے۔ ڈائرکٹر پرکاش کولاموڈی خبر کے مطابق انوشکا شیٹی مشہور ڈائرکٹر کے راگھویندرا راو کے بیٹے پرکاش کولاموڈی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ وہیں ایک بات آپ کو بتادیں کہ پرکاش پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

انہوں نے 2014 میں رائٹر کنیکا ڈھلن سے شادی کی تھی۔ لیکن اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی لیکن اب پرکاش کولاموڈی اور انوشکا کو لیکر خبریں سامنے آرہی ہیں۔ انوشکا اور پرکاش کی ملاقات فلم سائز زیرو کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی نزدیکیاں بڑھ گئی تھیں۔ اب دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں حالانکہ یہ سچ ہے کہ نہیں ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ حال ہی میں آج کنگنا رناوت کی فلم ججمنٹل ہے کیا کو پرکاش نے ہی ڈائرکٹ کیا تھا جبکہ اس کی رائٹر کنیکا تھیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: