ایم اے سلام

بالی ووڈ اداکار آر مادھون کندھے پر زخم لگنے کی وجہ کچھ وقت سے ایکٹنگ سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ اداکار آر مادھون کے فائنس کے لئے خوشخبری ہے کہ آر مادھون بالی ووڈ میں خوشالی کمار کی ڈبیو فلم سے واپسی کرسکتے ہیں۔ خوشالی کمار مشہور سنگر، تلسی کمار کی بہن ہے۔ خبروں کی مانیں تو خوشالی کمار ڈبیو فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنا چاہتی ہیں۔ ابھی اس کے بارے میں کہنا جلد بازی ہوگی، لیکن ٹی سیریز کمپنی کے مارک بھوشن کمار کی بہن خوشالی کمار کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

خبریں یہ آرہی ہیں کہ بھوشن کمار نے آر مادھون کو فلم میں ایک اہم کردار کے لئے منتخب کیا ہے اور اداکار آرمادھون کو کردار پسند آیا ہے۔ بتادیں کہ خوشالی کمار کی ڈبیو فلم کے اسکرپٹ پر ابھی کام چل رہا ہے اور جلد ہی اسے پورا بھی کرلیا جائے گا۔ خبریں آرہی ہیں کہ اس فلم کو ڈائرکشن کافی وقت سے منی رتنم کے اسسٹنٹ رہے اشون کریں گے۔

اداکار آر مادھون کی فلم ”راکٹری دانابی ایفکٹ“ کی شوٹنگ پوری کی ہے۔ آر مادھون کے بارے میں بتاتے چلیں کہ وہ تمل فلموں کے ایک کامیاب اداکار ہونے کے علاوہ ایک بہترین رائٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ 49 سالہ مادھون جمشید پور سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 1997 میں آئی فلم ”ایر اورو“ سے کیریئر کی شروعات کی۔ 96 میں انہوں نے پہلی ہندی فلم اس رات کی صبح نہیں کی اس کے بعد انہوں نے ”رہنا ہے تیرے دل میں“ ان دل ول پیار ویار، رنگ دے بسنتی، گرو، ممبئی میری جان، 3 ایڈیٹس، تین پتی، جھوٹا ہی سہی، تنو ویڈس منو، تنو ویڈس منو ریٹرنس، سالا کھڈوس، زیرو جیسی فلمیں کی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: