ایم اے سلام

کورونا وائرس کی وجہ ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاون جاری ہے۔ ایسے میں اداکار ارجن رامپال گرل فرینڈ گیبریل ڈیمے ڈس اور 7 مہینے کے بیٹے کے ساتھ ممبئی سے تقریباً 80 کیلو میٹر دور کرجت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ وہاں 2 جنوری سے اپنی فلم ”بھیما کوروگاوں“ کی شوٹنگ کررہے تھے۔ ان کی گرل فرینڈ اور بیٹا بھی ان کے ساتھ وہیں گئے تھے۔ منگل کی رات 8 بجے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاون کا اعلان کیا جو رات 12 بجے سے ہی لاگو ہوگیا ہے۔ ارجن اور ان کے خاندان کے پاس کرجت سے ممبئی پہنچنے کے لئے چار گھنٹے کا وقت تھا لیکن وہ وہاں سے نہیں نکل پائے۔ ارجن کے دوست راہل مشرا نے بات جیت میں ان کے کرجت میں پھنسے ہونے کی تصدیق کی ہے۔

راہل کے مطابق ان کی ارجن سے ہر دن دوبار ویڈیو کال پر بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ارجن کی 9 دن کی شوٹنگ باقی تھی اور وہ اسے پوری کرکے ہی ممبئی واپس ہونا چاہتے تھے۔ کرجت کے ہی ایک آدمی نے بتایا کے شوٹنگ 18 مارچ کو روک دی گئی تھی۔ اس کے بعد ارجن اور دیگر پانچ لوگوں کو چھوڑ کر فلم کی ٹیم وہاں سے نکل گئی تھی، لیکن ارجن کو لگ رہا تھا کہ لاک ڈاون 31 مارچ تک کے لئے ہے۔

ایسے میں انہوں نے اس کے ہٹتے ہی کام ختم کرنے کا فیصلہ لیا یہاں بتاتے چلیں کہ ارجن رامپال نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات راجیو رائے کی فلم ”پیار عشق اور محبت“ جیسی رومانٹک فلم سے کی۔ 47 سالہ اداکار کا تعلق جبلپور شہر سے ہے۔ سال 1998 میں مہرجیکا سے شادی کی۔ یہ 2018 تک ٹکی رہی۔ انہیں دو اولادیں ماہیکا رامپال اور مائیرا رامپال ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں دیوانہ پن، دل ہے تمہارا، دل کا رشتہ، وعدہ، آئی سی یو، سمجھو، ڈی ڈے، یقین، رائے، چکرویو، انکار، ڈیڈی، آنکھیں، دل ہے تمہارا، ڈان، اوم شانتی اوم، راک آن، ہاوز فل، راج نیتی، راون جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: