ایم اے سلام

کورونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا جنگ لڑ رہی ہے۔ 21 دنوں کے لاک ڈاون کی وجہ ملک کی غریب عوام کی حالت خراب ہوچکی ہے۔ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ جس کی وجہ کام پر بھی سیدھا اثر پڑا ہے۔ ایسے میں ملک کی کئی بڑی شخصیتیں بھی کورونا وائرس کی مار جھیل رہے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ اب تک تفریحی دنیا کے کئی ستارے کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے آگے آچکے ہیں۔ سبھی نے اپنے اپنے طریقہ سے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

اب اس فہرست میں کنگ خان شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعہ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لمبا جوڑا نوٹ شیر کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت کے اکاونٹ میں امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اس کے علاوہ کئی اور مدد کا بھی اعلان کیا ہے۔

شاہ رخ خان کی جانب سے شیر کئے گئے۔ نوٹ کے مطابق ایکٹر خان وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بنائے گئے۔ پی ایم کیئر فنڈ میں امداد دینے اور ایک ماہ تک ممبئی کے 5500 خاندانوں کے کھانے اور ضرورت کا سامان دینے اور مزدوروں کو کھانا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں شاہ رخ خان نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف بیداری پیدا کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کا یہ ٹوئٹ چھا گیا ہے۔ لوگ اس پر طرح طرح سے کمنٹ کرکے کنگ خان کی تعریف کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی ستارے کورونا وائرس سے متاثرین کے لئے آگے آرہے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: