ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار پہلی بار فلم ڈائرکٹر روہت شیٹی کے ساتھ کام کئے ہیں۔ فلم سوریہ ونشی کے لئے یہ دونوں ساتھ آئے ہیں۔ روہت شیٹی کو انڈسٹری میں پولیس اسٹوری فلمیں بناکے لئے جانا جاتا ہے۔ سنگھم میں اجئے دیوگن اور سمبھا، میں رنویر سنگھ کے بعد اب وہ سوریہ ونشی فلم کے ذریعہ اکشے کمار کو پولیس آفیسر کے رول میں دیکھے جارہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ دونوں فنکاروں نے خاص انداز میں ختم کی ہے۔ اکشے کمار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیر کی ہے۔

وہ اسے فلم کی شوٹنگ کا آخری سین بتا رہے ہیں۔ تصویر میں روہت شیٹی اور اکشے ہیلی کاپٹر کے نیچے آرام سے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اکشے نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا آخری دن آخری شوٹ آخری اسٹنٹ روہت شیٹی کے کاپ یونیورس کا حصہ بنکر اچھا لگا۔ میں اس بات کو لیکر بہت اکسائیٹڈ ہوں کہ آپ لوگ یہ فلم تھیٹر میں جاکر دیکھیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فلم آپ کو حیران کردے گی۔

ڈائرکٹر روہت شیٹی نے بھی ایک تصویر شیر کرتے ہوئے لکھی اکشے کمار نے آج فلم سوریہ ونشی کا آخری شوٹ کیا۔ یہ مجھے 9 سال پیچھے لیکر جاتا ہے جب سال 2010 میں گول مال 3 بڑا ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس دوران ہی میں نے اجئے دیوگن سے یہ کہا تھا کہ میں پولیس پر ایکشن فلم بنانے جارہا ہوں۔ میں نے اس کے بعد سنگھم بنائی تھی۔ اس وقت میں نے اس بات کا اندازہ ہی نہیں لگایا تھا کہ سنگھم کے ساتھ کے سفر میں سمبھا کے روپ میں رنویر سنگھ اور سوریہ ونشی کے روپ میں اکشے کمار جیسے کیریکٹر نکل کر آئیں گے اور یہ ملک کا پہلا کاپ یونیورس بن جائے گا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: