ایم اے سلام

پچھلے کافی وقت سے ایسی خبریں ہیں کہ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی ریلیشن شپ میں ہیں اور ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ ان دونوں کو اکثر ہی ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ تو تقریباً اس خبر کو کنفارم ہی مانا گیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے سشانت اور ریا کو پیرس میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سشانت اور ریا اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ سشانت اور ریانے ہمیشہ ہی اپنی ریلیشن شپ پر خاموشی برتی ہے، حالانکہ اب اپنے ریلیشن شپ پر پہلی بار ریا چکرورتی کھل کر بولیں ہیں۔

 حال ہی میں انسٹا گرام لائیو پر بات کرتے ہوئے ریا نے سیدھے طریقہ سے سشانت کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ پر جواب دیا۔ خبروں کو سیدھے خارج کرتے ہوئے کہا ”نہ تو میں اور نہ ہی سشانت سنگھ راجپوت نے ریلیشن شپ کی باتوں کو قبول کیا ہے۔ اس لئے یہ ساری خبریں سچ نہیں ہےں۔ میں اور سشانت بہت اچھے دوست ہیں میں انہیں پچھلے 8 سالوں سے جانتی ہوں۔

سال در سال ہماری دوستی میں اضافہ ہوا ہے۔ آگے بات کرتے ہوئے ریا نے کہا میں اپنے سبھی دوستوں کو بہت پیار کرتی ہوں۔ میں لوگوں کے متعلق اپنے پیار کو لیکر کافی کھلی ہوں پھر چاہے وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں۔ جہاں تک سشانت کی بات ہے وہ میرے سب سے اچھے دوست اور ایک بہترین انسان ہیں۔ میں ان کے بارے میں تو نہیں جانتی لیکن میرے لئے تو وہ سب سے بسٹ اور اچھے ساتھی ہیں۔ لیکن مجھے ابھی تک نہیں پتہ کہ وہ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ سشانت سنگھ اور ریا چکورتی کے ریلیشن شپ کے بارے میں بہت کچھ خبریں ابھی تک آچکی ہیں۔ یہ نزدیکیاں کتنی ہے وہ آگے دیکھنے والی بات ہوگی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: