ایم اے سلام

بالی ووڈ کے کھلاڑی یعنی اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی دھماکہ دار فلم ہاوز فل 4 کو لیکر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ ہاوز فلم فرنچائزی کی یہ چوتھی فلم کامیڈی اور پیریڈ ڈرامہ کا کانبنیشن لیکر آرہی ہے۔ پچھلے دنوں اس ملٹی اسٹار فلمکا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔ اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر شانداری ایکشن ملے ہیں۔ وہیں یہی ٹریلر فلم کے میکرز کے لئے ایک مصیبت بھی لیکر آیا ہے۔

 اکشے کمار کی آنے والی اس فلم یعنی ہاوز فل 4 پر ایک الزام لگایا جارہا ہے یہ الزام میوزک کی چوری کا بتایا جارہا ہے۔ دراصل ایک رپورٹ کے مطابق ہاوز فل 4 کا ٹریلر جس دن ریلیز ہوا تھا۔ اسی دن سے کئی لوگوں نے اس کے بیک گراونڈ اسکور پر سوال اٹھائے تھے۔ کہا جارہا تھا کہ اس کا بیک گراونڈ اسکور چرنجیوی اسٹار فلم قیدی نمبر 150 سے لیا گیا۔

معلوم ہوتا ہے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریلر میں جو میوزک سنائی دے رہا ہے وہ واقعی میوزک ڈائرکٹر دیوی شری پرساد کی جانب سے قیدی نمبر 150 سے لیا گیا ہے، لیکن کہیں پر اس کا کریڈٹ فلم سے جڑے لوگوں کو نہیں دیا گیا ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق لکھا ہے کہ ہاوز فل 4 کے میکرز نے میوزک ڈائرکٹر کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا ہے۔ اس فلم کے میکرز نے بیک گراونڈ اسکور کو صرف ٹریلر کے لئے استعمال کیا ہے یا پھر چوری فلم میںلیا ہے۔ اس کے بارے میں صحیح معلومات سامنے نہیں آئے۔ میکرز نے ابھی تک اس پر کوئی صفائی جاری نہیں کی ہے۔ اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میوزک ڈائرکٹر دیوی پرساد ان دنوں یوروپ ٹور پر گئے ہیں۔ انڈیا واپس آکر وہ اس معاملہ کا تفصیل لیں گے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: