ایم اے سلام

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا پروفیشنل سطح پر الگ الگ زون میں ہیں۔ کیارا جہاں فلم کبیر سنگھ اور گڈنیوز کی زبردست کامیابی کے ساتھ ہی انڈسٹری میں چھلانگ لگانے میں کامیاب رہی ہیں وہیں سدھارتھ پچھلے کچھ وقت سے جدوجہد کررہے ہیں اور کیپٹن وکرم بدرا کی کہانی پر مبنی فلم کو لیکر کافی جوش میں ہے دونوں ستاروں کے ریلیش شپ کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔ کچھ وقت پہلے ممبئی ایئر پورٹ پر کیارا اور سدھارتھ کو ساتھ میں پوز دینے کے لئے کہا گیا تھا لیکن کیارا نے سدھارتھ سے کنارہ کرلیا اور الگ نکل گئیں۔

کیارا کا سدھارتھ کو اگنور کرتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا تھا سال 2020 میں سدھارتھ اور کیارا کی نیو ایر سلیبریشن کی تصویریں دیکھ کر فائنس ایک بار پھر قیاس لگا رہے ہیں کہ دونوں ستارے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور دونوں نے ساتھ میں ہی نیو ایر بھی منایا ہے۔ کیارا نے انسٹا گرام پر نیو ایر کی کچھ تصویریں پوسٹ کی تھیں اور سدھارتھ نے بھی کچھ تصویروں کو فائنس کے ساتھ شیر کیا تھا۔

ان دونوں ستاروں کی تصویروں کو دیکھ کر کئی فائنس نے دعوی کیا کہ کیارا اور سدھارتھ نے ایک ساتھ نیو ایر منایا ہے۔ اس کے بعد سے فائنس کے درمیان ان دونوں اسٹارس کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو ایک بار پھر طاقت ملی ہے۔ بتادیں کہ سدھارتھ کو پچھلے کچھ وقت سے تارا ستاریہ اور کیارا اڈوانی جیسے ستاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے لنک اپ کی خبریں زبردستی کی افواہیں ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کیارا کے لئے سال 2019 بیحد شاندار رہا ہے اور ان کی دونوں فلموں نے باکس آفس پر زبردست مظاہرہ کیا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: