ایم اے سلام

ملک میں اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے اور سرخیوں بٹور نے والی فلم باہوبلی کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ اس فلم کا نام آتے ہی کوئی اور نام یاد آئے یا نہیں لیکن دو نام جو بھلائے نہیں بھولتے۔ اُن میں سے ایک ہے باہوبلی اور دوسرا کٹپا۔ باہوبلی کے دوسرے حصہ کو دیکھنے کی بے چینی تمام شائقین میں تقریباً دیڑھ سال تک اسی لئے لگاتار بنی رہی کے کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا اب وہی کٹپا پہلی بار ہندی ٹی وی سیریل میں اداکاری کرنے جارہے ہیں۔

 کٹپا والے اداکار کا نام ستیہ راج ہے حالانکہ ان کا اصلی نام رنگا راج نبسیا ہے اب یہی کٹپا یہی ستیہ راج یہی رنگا راج جس سیریل میں ایک اہم کردار کرنے جارہے ہیں۔ اس کا نام ہے جگ جنینی ماں ویشنودیوی چینل اسٹار بھارت پر ریلے ہو رہے اس سیریل میں ستیہ راج ایک سپہ سالار کے کردار میں ہوں گے۔ تمل فلموں کے بعد ہندی فلم میں بھی کام کرچکے ستیہ راج کا یہ رول ایک اہم رول ہے، لیکن ان دنوں اس سیریل میں اپنے ہندی مکالمے بولنے کے لئے وہ پوری تیاری میں مصروف ہیں۔

ملک کی اتنی بڑی فلم باہوبلی کرنے اور اُس فلم سے کٹپا نام کی مقبولیت حاصل کرنے والے ستیہ راج بڑے پردے سے اچانک چھوٹے پردے پر واپس کیوں ہوئے یہ سوچنے والی بات ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کسی فلم میں کسی اداکار کو اس کردار کا ٹیگ لگ جاتا ہے تو اسے ہٹانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اسی چھاپ کے ساتھ دوسری فلمیں ملنا مشکل بھی ہو جاتا ہے۔ اسی فلم انڈسٹری میں کئی مثالیں ہیں کئی اداکاروں کا کیریئر تو تقریباً ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ پربھاس کی حالیہ فلم ساہو کا باکس آفس پر نتیجہ بھی باہوبلی سے متاثر ہے جو امیج انہوں نے باہوبلی میں بنایا تھا ساہو میں انہیں دیکھ کر ان کے فائنس کو مایوسی ہوئی ہوگی۔ ایسے میں باکس آفس پر اس کے کلکشن پر اثر ہونا ظاہر سی بات ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: