ایم اے سلام

بالی ووڈ کے بہترین کلاکاروں میں شمار ویلن وکیریکٹر ایکٹر امریش پوری نے بھلے ہی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہو لیکن ان کے پوتے ان کی وراثت کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ موگمبو کے کردار کے ساتھ ہی زبردست مقبولیت حاصل کرنے والے امریش پوری کا سال 2006 میں ان کا دیہانت ہوگیا تھا۔ ان کی آخری فلم احتراز تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار کرینہ کپور خان اور پرینکا چوپڑہ نے اہم کردار نبھائے تھے۔

 وردھن فلم ”یہ سالی عاشقی“ کے ساتھ ہی اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے مقابل شیوالیکا اوبرائے نظر آئیں گی۔ شیوالیکا بھی اس فلم کے ساتھ اپنی بالی ووڈ پاری کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز ہوا ہے۔ مانا جارہا ہے کہیہ فلم ایک رومانٹک تھلر ہوسکتی ہے۔

وردھن نے اس فلم کو دل ٹوٹے عاشقوں کو ڈیڈکیٹ کیا ہے۔ اس فلم کو چراغ روپا ریل نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریش پوری نے بھی بہت فلموں میں بہت نام کمایا ہے۔ ان نے کئی قسم کے رول کئے ہیں جیسے کہ پولیس آفیسر، ویلن، باپ اور ہر رول میں انہوں نے نام کمایا اور اپنے آپ کو منوایا۔ انہوں نے ویلن کے رول میں کئی گٹ اپس میں بھی اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ انہوں نے دامنی فلم میں وکیل کا رول کیا جس میں ان کی پہچان چڈا نام سے جڑ گئی تھی۔ جسے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: