ایم اے سلام

بالی ووڈ میں آئے ان سلیبرٹیز کے رشتوں کے بننے اور بگڑنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ راج ببر اور ایکٹریس سمیتا پاٹل کے بیٹے پراتیک ببر نے سانیہ ساگر سے کچھ وقت پہلے ہی شادی کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ بالی ووڈ ایکٹریس سمیتا پاٹل اور راج ببر کے بیٹے پراتیک نے 23 جنوری 2019 کو اپنی لانگ ٹائم گرل فرینڈ سانیہ ساگر سے شادی کی تھی۔ ایک خبر کے مطابق پراتیک اور سانیہ کے رشتہ میں کھٹاس آگئی ہے۔ خبر کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں کیونکہ نجی طور پر دونوں کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سانیہ پراتیک کے خاندان سے بھی دور ہے۔ وہ ببر فیملی کے ساتھ ہوئی پارٹی اور راج ببر کی ڈنر پارٹی میں بھی شامل نہیں ہوئیں۔ اتناہی نہیں سانیہ نے شوہر پراتیک کو بھی نہیں بلایا وہاں پراتیک یا راج ببر کی جانب سے اس پر کوئی بھی آفشیل بیان نہیں آیا ہے۔ لیکن اگر یہ سچ ہوتا ہے تو یہ کافی چونکا نے والی خبر ہوگی۔

کیونکہ دونوں کی شادی کو ابھی محض ایک سال ہوا ہے اور دونوں کا رشتہ ٹوٹنے پر ہے۔ پراتیک اور سانیہ کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ بی ایس پی لیڈر پون ساگر کی بیٹی ہیں۔ دونوں کی شادی کی سوشل میڈیا پر خوب چرچا میں تھیں۔ تین دنوں تک چلا شادی کا فنکشن خوب خبروں میں رہا تھا۔ سانیہ اور پراتیک نے 23 جنوری کو لکھنو میں شادی کی تھی۔ بہرحال دونوں کی شادی کی جتنی خبریں آئی تھیں اتنی خبریں اب ان کے رشتے کے ٹوٹنے کی بھی آرہی ہیں، لیکن اس کا باضابطہ تصدیق نہیں ہو پارہی ہے۔ خیر جو بھی ہوگا وہ سب بہت جلد سامنے آہی جائے گا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: