ایم اے سلام

اس سال 25 مئی کو شروع ہوا سوپر نیچرل ہارر ڈرامہ ”کوچ 2“ آف ایر ہوسکتا ہے محض 6 ماہ میں دیپیکا سنگھ اور نمک پال اسٹار شو کے بند ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ ”کوچ 2“ کے آف ایر ہونے کی وجہ شو کو مل رہی کم ٹی آر پی بتائی جارہی ہے۔ خبریں تھیں کہ دیپیکا سنگھ اور نمک پال کا شو 20 نومبر کو آف ایر ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ”کوچ 2“ کی اسٹار کاسٹ میں 26 اکتوبر کو شو کا آخری ایپی سوڈ شوٹ کرلیا ہے جسے نومبر کے آخر میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

شو کے قریبی ذرائع نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت سے ”کوچ 2“ کے میکرز شو کو بند کرنے کی سوچ رہے تھے۔ اس کے پیچھے وجہ سیریل کو اچھی ٹی آر پی نہ ملنا ہے۔ شو کو ٹی آر پی چاٹ میں لانے کے لئے میکرز نے کئی سارے ٹوسٹ اینڈ ٹرنس بھی ڈالے لیکن شو کی اسٹوری لائن ناظرین کو پسند نہیں آئی۔ معلوم یہ ہوا کہ شو بندھیا وندنی، دیپیکا سنگھ، کاکم بیک سیریل تھا۔

 شو میں انہیں کافی پسند بھی کیا گیا لیکن کمزور اسٹوری لائن ناظرین کو متاثر نہیں کر پائی۔ بہرحال اب اس صورتحال میں یہ یقینی ہوچکا ہے کہ یہ سیریل نومبر کے بعد آف ایر ہو جائے گا۔ سوپر نیچرل ٹی وی سیریلس کا چلن اب عام ہونے لگا ہے۔ ایسے میں میں ٹی وی سیریل میکرز ایک ہی طرز کے سیریلس بنانے کی دوڑ میں ہے جو یکسانیت کی وجہ ٹی وی ناظرین میں دلچسپی کھو رہے ہیں۔ اب جب اتنے بڑے سیریلس ےکے بعد ایک آف ایر ہو جائیں تو میکرز کو بھی اپنی اپنی سوچ بدلنے کے لئے مجبور ہونا ہی پڑے گا۔ اس کے بعد ہی پھر ایک بار نئے موضوعات پر سیریل سازی شروع ہوسکتی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: