ایم اے سلام

ایکٹریس پرنیتی چوپڑہ ان دنوں کئی پراجکٹس پر کام کررہی ہیں۔ ان میں بیٹمینٹن پلیر سائنہ نہوال کی بائیوپک بھی شامل ہے جس کے لئے وہ کافی محنت کررہی ہیں۔ بائیوپک کے بعد وہ ہالی ووڈ فلم ”دا گرل آن دا ٹرین“ کے ہندی ری میک پر کام شروع کریں گی۔ اب ایک تازہ خبر کی مانیں تو ایکٹریس اپنے ایک پراجکٹ ”بھوج دا پرائیڈ آف انڈیا“ سے الگ ہوگئی ہیں۔

پرنیتی فلم کا حصہ ہونا چاہتی تھیں لیکن پہلے کے کمٹمنٹس کی وجہ وہ اس فلم کے لئے اپنی تاریخیں نہیں دے پارہی تھیں۔ بتادیں ”بھوج دا پرائیڈ آف انڈیا“ میں اجئے دیوگن سنجے دت، سوناکشی سنہا جیسے اداکار اہم کرداروں میں ہے۔ بتادیں فلم 1971 میں ہوئی ہند۔ پاک جنگ پر مبنی ہے۔ بات کریں پرنیتی کی تو وہ اس سے قبل فلم ”جبریہ جوڑی“ میں نظر آئی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پرنیتی چوپڑہ ان دنوں اپنے پراجکٹس کو لیکر کافی مصروف ہیں۔ وہ فی الحال کئی بڑے بینر کی فلمیں بھی کررہی ہیں۔ ان کی پچھلی فلم جبریہ جوڑی نے ویسے تو باکس آفس پر اوسط بزنس کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کی مانگ میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا۔ خبریں کچھ بھی ہو لیکن پرنیتی کی جانب سے اجئے دیوگن، سنجے دت جیسی اسٹار کاسٹ پر مبنی میگا بجٹ فلم ”بھوج دا پرائیڈ آف انڈیا“ کو چھوڑ دینا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پرینکا چوپڑہ کی کزن سسٹر ہیں۔

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: