ایم اے سلام

اجئے دیوگن کی فلم ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ کے پوسٹر اور ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد لوگ بے صبری سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ اجئے دیوگن فلم میں تاناجی کا کردار نبھائیں گے۔ کاجول تاناجی کی پتنی ساوتری مالوسرے کا کردار نبھائیں گی۔ کاجول فلم میں اپنے رول کو لیکر کافی خوش ہے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ کاجول کے فائنس بھی بہت خوش ہیں کیونکہ ان کی پسندیدہ ایکٹریس پیریڈ فلم میں نظر آئیں گی۔

کاجول نے فلم میں کردار ملنے کو لیکر بات کرتے ہوئے کہا کہ اجئے مجھے فلم میں سائن کرنے کے لئے بیحد بے چین تھے ایکٹریس نے بتایا کہ اجئے میرے پاس آئے اور فلم میں کام کرنے کے لئے کہا اس کے ساتھ ہی فیصلہ میرے اوپر چھوڑ دیا۔ اجئے نے مذاق میں کہا کہ تم فلم سائن کروگی تو انہیں فیس نہیں دینی پڑیگی۔ کاجول کو فلم میں اپنا کردار دلچسپ لگا اور وہ اسے کرنے کے لئے تیار ہوگئیں۔ کاجول نے اس فلم میں اپنے رول کے لئے نواری ساڑی پہنی اور انہوں نے کافی خوش ہو کر کہا کہ وہ اس ساڑی کو دوسری بار پہن رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار شادی کے لئے نواری ساڑی پہنی تھیں اور فلم میں سترہویں صدی پر بنی یہ فلم مرہٹا سردار اور چترپتی شیواجی مہاراج کے پکے دوست رہے۔ تاناجی مالسرے کی زندگی پر مبنی ہے۔ ڈائرکٹر اوم راوت کی یہ فلم 10 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں اجئے دیوگن اور کاجول کے علاوہ سیف علی خان، جگپتی بابو، شردکیلکر کے اہم کردار ہے۔ 150 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی یہ فلم اجئے دیوگن فلمس اور ٹی سیریز کے بینر پر 10 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اجئے دیوگن اس تاریخی کردار میں کیا دھاک بٹھاتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: