ایم اے سلام

ڈائرکٹر موہت سوری کی رومانٹک تھرلر فلم ”ملنگ“ کا لوگوں کو اچھے رسپانس کا فائدہ مل رہا ہے۔ پہلے دن اچھی اوپننگ کے بعد دوسرے دن ملنگ کی کمائی میں اور اضافہ ہوا فلم نے دوسرے دن 8.89 کروڑ کا کلکشن کیا ہے۔ ٹریڈ ذرائع کے مطابق فلم نے دوسرے دن 8.89 کروڑ کا کلکشن کیا ہے۔ دلی میں الیکشن کے باوجود فلم پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے سنیما گھروں میں شام 6 بجے تک سارے شوز بُک ہو چکے تھے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو فلم نے 6.71 کروڑ سے اوپننگ کی تھی۔ دشا پٹانی اور آدتیہ رائے کپور اسٹار فلم ملنگ کریٹکس اور شائقین سے اچھا رسپانس ملا ہے۔

 لوگوں نے ملنگ کی کہانی کے رومانس اور ایکٹنگ کا اچھا کامبنیشن بتایا ہے۔ فائنس نے فلم کی تعریف میں کہا کہ موہت سوری کی یہ فلم ان کے لئے ایک سرپرائز پیاکیج تھی۔ فلم نے امید سے زیادہ مظاہرہ کیا ہے۔ بتادیں ملنگ میں آدتیہ رائے کپور اور دشا پٹانی کے علاوہ انیل کپور اور کنال کھیمو بھی اہم کرداروں میں ہے۔ ملنگ کے ذریعہ ڈائرکٹر موہت سوری نے ایک بار پھر ایک اچھی فلم عوام کو دی ہے۔

 اس فلم میں بھرپور ایکشن مسالہ، ٹوسیٹس، بولڈ نیس اور رومانس سب کچھ ہے۔ موہت نے اس فلم کو آج کے دہے کی بہترین فلم بتائی بتادیں۔ ملنگ کے علاوہ اسی ہفتہ ”ہیکڑ“ اور ”شکارا“ بھی ریلیز ہوئی ہے حالانکہ ملنگ کے سامنے یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص رنگ نہیں جما پائی ہیں اس فلم کے ساتھ ہی یہ آدتیہ رائے کپور کے فلمی کیریئر کی پہلی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر عاشقی 2 ہے جس کے پہلے دن کا کلکشن 6.25 کروڑ ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: